لاہور( این این آئی )صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشدکی ہدایت پر محکمہ صحت پنجاب نے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج معالجہ کے لئے دستیاب وسائل کی تفصیلات جاری کر دیں۔ سیکرٹری محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن بیرسٹر نبیل اعوان نے کہا ہے کہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پنجاب بھر کے سرکاری ہسپتالوں سے
کورونا وائرس کے متاثرہ 128254مریض صحت یاب ہو کر اپنے گھروں کو واپس جا چکے ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 7270بستروں میں سے 6389 جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مختص کئے گئے 2174بستروں میں سے 1886 خالی ہیں۔سیکرٹری صحت نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں مختص کئے 4536بستروں میں سے 4191 اورلاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے آئیسولیشن وارڈز میں کورونا وائر س کے مریضوں کے لئے مختص 1443بستروں میں سے 1360خالی ہیں۔پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUsمیں مختص کئے گئے 2211بستروں میں سے 1790خالی ہیں جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں کے HDUs میں مختص کئے گئے 543بستروں میں سے 406خالی ہیں۔ بیرسٹر نبیل اعوان نے بتایا کہ پنجاب کے سرکاری ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے مریضوں کے لئے مختص کئے گئے 524وینٹی لیٹرز میں سے 408جبکہ لاہور کے سرکاری ہسپتالوں میں مختص کئے گئے 188وینٹی لیٹرز میں سے 120خالی ہیں۔