جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

پاکستان کے 78فیصد افراد کرونا سے کیسے بچے ہوئے ہیں ، گیلپ سروے میں پتا چل گیا  

datetime 26  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)عوامی آراء جاننے کے حوالے سے معروف ادارے گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے میں پتا چلا ہے کہ کورونا وائرس سے بچاؤ کیلئے عوام کی اکثریت یعنی 78 فیصد افراد ماسک کا استعمال کرتے ہیں۔  گیلپ پاکستان کی جانب سے کورونا وائرس کے حفاظتی اقدامات کے حوالے سے ملک بھر میں سروے کیا گیا جس میں ایک ہزار سے زائد افراد نے حصہ لیا۔

یہ سروے 24 دسمبر 2020 سے 15 جنوری 2021 کے درمیان کیاگیا۔کورونا سے بچاؤ کیلئے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے سوال پر سروے میں 78 فیصد نے ماسک استعمال کرنے کا کہا جبکہ 51 فیصد نے ہاتھوں کو باقاعدگی سے دھونے، 47 فیصد نے ہینڈ سینیٹائزر استعمال کرنے، 27 فیصد نے گلوز استعمال کرنے، 19 فیصد نے زیادہ تر گھر پر رہنے جبکہ 4 فیصد نے قرنطینہ کرکے وائرس سے بچنے کا کہا۔سروے میں 13 فیصد نے کہا کہ  وہ کوئی احتیاطی تدابیر اختیار نہیں کررہے۔سروے میں دیکھا گیا کہ عوامی مقامات پر دوسرے افراد کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر 50 فیصد افراد نے کہا کہ انہیں اس سے کوئی پریشانی نہیں لیکن 46 فیصد نے اس پر شدید پریشانی کا اظہار کیا۔دکان پر گاہگ اور دکاندار کے ماسک نہ پہننے پر 51 فیصد نے کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے کا کہا جبکہ 46 فیصد نے اس پر پریشانی کا اظہار کیا۔آفس یا کام کرنے والی جگہوں پر ساتھی یا دیگر افراد کی جانب سے ماسک نہ پہننے پر 50 فیصد نے کسی قسم کی پریشانی نہ ہونے کا بتایا جبکہ 46فیصد نے کہا کہ انہیں اس پر پریشانی ہوتی ہے۔سروے میں عوام سے پوچھا گیا کہ کیا آپ کے پڑوسی ماسک پہنتے ہیں؟ تو 57 فیصد نے اس کا جواب ہاں میں دیا جبکہ 42 فیصد نے پڑوسی کے ماسک نہ پہننے کا بتایا۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…