منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

کووڈ 19 درمیانی عمر کے افراد کیلئے بھی بہت خطرناک  امریکا میں ہونیوالی نئی طبی تحقیق میں اہم انکشافات

datetime 25  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی)کورونا وائرس سے ہونے والی بیماری کووڈ 19 کو عام طور پر معمر افراد کے لیے زیادہ خطرناک سمجھا جاتا ہے مگر یہ درمیانی عمر کے لوگوں کے لیے بھی اتنی ہی جان لیوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ڈارٹ ماتھ کالج کی اس تحقیق میں بتایا گیا کہ درمیانی عمر کے افراد کے لیے کووڈ 19 سے

موت کا خطرہ کسی گاڑی کے حادثے کے مقابلے میں 100 گنا زیادہ ہوتا ہے۔تحقیق کے مطابق اس بیماری سے بچوں اور نوجوانوں کی اموات بہت کم ہیں، تاہم درمیانی عمر اور معمر افراد میں اس بیماری سے موت کا خطرہ بہت زیادہ برھ جاتا ہے۔طبی جریدے یورپین جرنل آف ایپیڈیمولوجی میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ 25 سال سے کم عمر افراد میں کووڈ سے موت کا امکان ہر 10 ہزار میں سے ایک کو ہوتا ہے جبکہ 60 سال کے ہر سو میں سے ایک ایک، 70 سال کی عمر کے ہر 40 میں سے ایک جبکہ 80 سال کی عمر کے ہر 1 میں سے ایک فرد کو یہ خطرہ ہوتا ہے۔اس تحقیق میں کووڈ 19 کے حوالے سے ایک ہزار سے زائد تحقیقی مقالوں کا تجزیہ کیا گیا جو 18 ستمبر تک شائع ہوئے تھے۔محققین نے دیکھا کہ 27 تحقیقی رپورٹس کو سروے کی شکل میں ڈیزائن کرکے عام آبادی کو نمائندگی دی گئی۔انہوں نے کووڈ 19 سے ہلاک ہونے والے افراد کی عمروں کی جانچ پڑتال کی گئی اور ایک واضح تعلق دریافت کیا۔اس تحقیق کے ابتدائی نتائج جولائی 2020 میں آن لائن شائع ہوئے تھے اور اب اسے باقاعدہ طبی جریدے میں شائع کیا گیا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ امریکا میں لگ بھگ 40 فیصد ہلاکتیں 40 سے 74 سال کی عمر کے افراد کی تھیں جبکہ 60 فیصد 75 سال سے زائد عمر کے تھے۔اس کے مقابلے میں بچوں اور نوجوانوں کی ہلاکتوں کی شرح 3 فیصد سے بھی کم تھی۔محققین نے کہا کہ اگرچہ کووڈ 19 کی ویکسینز اب تقسیم ہونا شروع ہوگئی ہین، مگر ہر ایک تک ان کو پہنچنے میں کئی ماہ لگ سکتے ہیں، اس عرصے کے دوران جس حد تک احتیاط کی جاسکتی ہے، کی جانی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ فیس ماسک کا استعمال، سماجی دوری کی مشق اور ہاتھوں کو اکثر دھونا ضروری ہے، تاکہ اپنے ساتھ ساتھ خاندان، دوستوں اور دیگر کو تحفظ فراہم کیا جاسکے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…