لندن(این این آئی )حال ہی میں کورونا وائرس کی برطانیہ میں پائی جانے والی نئی قسم کی اب ساٹھ ممالک میں موجودگی کی تصدیق ہو چکی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت نے بدھ کو بتایا کہ ایک ہفتہ قبل تک وائرس کی یہ قسم پچاس ملکوں تک محدود تھی اور اب یہ مزید پھیل چکی ہے۔
اسی طرح جنوبی افریقہ میں بھی حال ہی میں کورونا کی ایک نئی تبدیل شدہ قسم دریافت ہوئی، جو اب تک 23 ممالک تک پہنچ چکی ہے۔ ان دونوں نئی تبدیل شدہ اقسام کے بارے میں طبی ماہرین کی رائے ہے کہ یہ زیادہ پھیلنے کی کہیں زیادہ صلاحیت کی حامل ہیں۔ تاہم حکام نے یہ بھی واضح کیا کہ دونوں ہی اقسام زیادہ خطرناک نہیں۔