منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان میں چین کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی گئی

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن + این این آئی) ڈریپ نے سائینوفارم کی کورونا ویکسین کے ہنگامی استعمال کی اجازت دیدی۔ ذرائع کے مطابق چینی ویکسین کے استعمال کی اجازت ڈریپ رجسٹریشن بورڈ نے دی۔ سائینوفارم نے بزریعہ این آئی ایچ اجازت نامے کیلئے درخواست دی تھی۔ڈریپ رجسٹریشن بورڈ کا اجلاس 14 سے 18 جنوری تک جاری رہا۔

اجازت ملنے پر چینی کورونا ویکسین پاکستان میں استعمال ہو سکے گی۔سائینوفارم نے کورونا ویکسین چینی حکومت کے اشتراک سے تیار کی ہے۔سائینوفارم ویکسین چینی نیشنل میڈیکل پراڈکٹس ایڈمنسٹریشن سے رجسٹرڈ شدہ ہے۔سائینوفارم کی کورونا ویکسین کی کامیابی کا مجموعی تناسب 79 فیصد ہے۔پاکستان نے پہلے فیز کیلئے کورونا ویکسین سائینوفارم سے لینے کا اعلان کیا ہے۔دوسری جانب کورونا کے بڑھتے ہوئے کیسز کے پیش نظر لاہور اور گوجرانوالہ کے مزید علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا گیا۔ لاہور کے 17 اور گوجرانوالہ کے مزید 3 علاقوں میں سمارٹ لاک ڈاؤن لگایا گیا۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)حمد عثمان کے مطابق لاک ڈاؤن والے علاقوں میں تمام شاپنگ مالز، ریسٹورنٹس، دفاتر (نجی اور سرکاری)بند رہیں گے۔ علاقہ مکینوں کی نقل و حمل محدود ہو گی۔ انتہائی ضرورت کے پیش نظر ایک فرد ایک سواری استعمال کر سکے گا، ہر قسم کے اجتماعات پر مکمل پابندی ہوگی۔کیپٹن (ر)محمد عثمان کا کہنا ہے کہ تمام میڈیکل سروسز، فارمیسی، میڈیکل سٹورز، لیبارٹریاں، کولیکشن پوائنٹس، ہسپتال اور کلینکس 24 گھنٹے کھلے رہیں گے، ملک شاپس، چکن اور گوشت، مچھلی کی شاپس اور بیکریاں صبح 7 سے شام 7 بجے تک کھلی رہیں گی، گروسری سٹورز، جنرل سٹورز، آٹا چکیاں، فروٹ، سبزی کی دکانیں، تندور اور پیڑول پمپس 9 بجے سے شام 7 بجے کھل سکیں گے۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…