جمعرات‬‮ ، 31 اکتوبر‬‮ 2024 

دن کا آغاز اس غذا سے کرنا توند سے نجات دلائے

datetime 18  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) یہ کوئی راز نہیں کہ ناشتہ دن کی سب سے اہم غذا ہے، خصوصاً اگر آپ توند سے نجات یا موٹاپے میں کمی لانا چاہتے ہیں۔مگر ناشتے میں ہر چیز اس حوالے سے یکساں فوائد کی حامل نہیں ہوتی بلکہ چربی سے بھرپور غذاﺅں کو صبح کھانا موٹاپے کو کم کرنے کی بجائے بڑھا دیتا ہے۔ اس کے مقابلے میں ماہرین مشورہ دیتے ہیں کہ

اپنے دن کا آغاز پروٹین، چربی، کاربوہائیڈریٹس اورورم کش غذاﺅں سے کریں۔ ان اجزاءکا امتزاج نہ صرف جسم کے لیے غذائیت فراہم کرتا ہے بلکہ ناشتے کے دو سے تین گھنٹے بعد بے وقت بھوک کی تکلیف سے بھی بچاتا ہے۔ اور اگر آپ توند کو بہت جلد گھلانا چاہتے ہیں تو ناشتے میں انڈے کا استعمال لازمی کریں۔ ماہرین کے مطابق دو انڈوں کو ایک چائے کے چمچ زیتون کے تیل میں پکائیں اور کھالیں۔ وٹامن ڈی اوربائیو ٹن کی بھرپور مقدار کے ساتھ ساتھ انڈے کی زردی میں موجود پروٹین پیٹ کو زیادہ دیر تک بھرا رکھتا ہے اور لوگوں کے اندر میٹھے اور موٹاپے کا باعث بننے والی اشیاءکی خواہش پیدا نہیں ہوتی۔انڈے کے ساتھ گندم کی روٹی اور بیریز کا امتزاج دن کے متوازن آغاز میں مدد دیتا ہے۔ فائبر، اور دیگر اجزاءکا یہ امتزاج نہ صرف توند سے نجات دلاتا ہے بلکہ جسم کو اتنی غذائیت بھی فراہم کرتا ہے کہ دن بھر کے کاموں کے لیے توانائی برقرار رہتی ہے۔



کالم



عمران خان ہماری جان


’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…