جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

بھارت میں ویکسین کی پہلی خوراک پر کئی افراد میں طبی پیچیدگیوں کا انکشاف

datetime 17  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی (آن لائن )بھارت میں کورونا وائرس کے خلاف دنیا کی سب سے بڑی ویکسین مہم کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ ویکسین کی خوارک لینے والوں میں ایک شخص شدید متاثر اور دیگر 51 میں معمولی طبی پیچیدگیوں کا انکشاف ہوا ہے۔این ڈی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق نئی دہلی کے وزیر صحت ستیندر جین نے کورونا وائرس ویکسین سے

پیدا ہونے والی طبی پیچیدگیوں کی تصدیق کی۔ انہوں نے بتایا کہ ویکسین کی خوراک لینے والے 22 سالہ سیکیورٹی گارڈ کو آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (اے آئی آئی ایم ایس) میں داخل کرادیا گیا۔ مقامی میڈیا کے مطابق ویکسینیشن کے بعد سیکیورٹی گارڈ کے سر میں درد، الرجی، سانس کی تکلیف شروع ہوگئی جسے فوری طور پر آئی سی یو منتقل کردیا گیا۔صوبائی وزیر نے کہا کہ دہلی میں صرف ایک ہی شخص کو ہسپتال میں داخل ہونا پڑا جبکہ باقی 51 کو ہسپتال میں داخل کرنے کی ضرورت محسوس نہیں کی گئی۔ انہوں نے بتایا کہ 51 متاثرین کو محض مشاہدے کے لیے روکا گیا تھا۔بھارت میں ویکسین کی پہلی خوراک دینے کے لیے 2 لاکھ فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر اور سینیٹری ورکرز کو دی گئیں تھیں۔دریں اثنا ہفتے کے روز ملک بھر میں 3 ہزار 352 سینٹرز قائم کیے گئے ہیں جہاں اب تک تقریباً 2 لاکھ افراد کو ویکسین کی پہلی خوراک دی جاچکی ہے۔مرکزی وزارت صحت میں ایڈیشنل سیکریٹری منوہر اگنانی نے ایک پریس بریفنگ کے دوران بتایا کہ پہلے روز کوویڈ 19 ویکسینیشن مہم کامیابی کے ساتھ چلائی گئی۔وزارت صحت کی جانب سے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق بھارت میں اتوار کے روز مزید 15 ہزار 144 کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے۔انہوں نے بتایا کہ بھارت میں وائرس سے وابستہ 181 افراد کے موت کی اطلاعات موصول ہوئی ہے جس کے بعد مجموعی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 274 ہوگئی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…