منگل‬‮ ، 07 جنوری‬‮ 2025 

آئس کریم میں بھی کورونا وائرس کی تصدیق

datetime 16  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بیجنگ (این این آئی)چین میں ایک فوڈ کمپنی کی آئس کریم میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد حکام نے ہزاروں مصنوعات کو ضبط کر لیا۔غیر میڈیا کے مطابق چینی کی مقامی فوڈ کمپنی کی آئس کریم کے 3 نمونوں میں کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد کمپنی کی تمام تر مصنوعات کو سیل کر دیا گیا۔فوڈ کمپنی کے 4 ہزار 836 ڈبوں کے

آلودہ ہونے کی نشاندہی کی گئی تھی جس میں سے 2 ہزار 89 ڈبوں کو سیل کر دیا گیا ، ایک ہزار 812 ڈبوں کو مختلف صوبوں میں بھیج دیا گیا تھا اور ان میں سے 935 ڈبے مقامی مارکیٹوں میں پہنچا دیے گئے تھے البتہ ان میں سے صرف 65 ڈبے فروخت ہوئے تھے۔چینی کمپنی نے آئس کریم تیار کرنے میں استعمال ہونے والا دودھ پاؤڈر نیوزی لینڈ اور یوکرین سے درآمد کیا تھا۔آئس کریم میں وائرس کی تصدیق کے بعدکمپنی کے ایک ہزار 662 ملازمین کو سیلف آئسولیشن یعنی تنہائی اختیار کرنے اور ٹیسٹنگ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔اس ضمن میں یونیورسٹی آف لیڈز کے وائرولوجسٹ ڈاکٹر اسٹیفن گریفن کا کہنا ہے کہ ہمیں اس واقعے سے خوف زدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے، ایسا شاید کسی انسانی رابطے کی وجہ سے ہی ہوا ہو۔انہوںنے کہاکہ امکانات ہیں کہ ایسا پروڈکشن پلانٹ میں کسی مسئلے کی وجہ سے ہوا ہو اور ایسا بھی ہو سکتا ہے کہ اس کا تعلق فیکٹری میں حفظان صحت سے ہو۔انہوں نے آئس کریم پر کورونا وائرس ہونے سے متعلق سے کہا کہ آئس کریم میں چکنائی موجود ہوتی ہے جب کہ اسے انتہائی کم درجہ حرارت میں رکھا جاتا ہے اور شاید اسی وجہ سے وائرس اس کی سطح پر آسانی سے زندہ تھا۔

موضوعات:



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…