اگر آپ پر موٹاپا آرہا ہے تو یہ کس چیز کا اشارہ ہے ؟طبی ماہرین نے انتباہ جاری کر دیا 

15  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد (نیوزڈیسک)اگر تو آپ کی کمر پھیل رہی ہے یا آسان الفاظ میں توند نکل رہی ہو تو اس کے نتیجے میں جگر کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ انتباہ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ میلان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کمر اور ہیٹ کے

ارگرد چربی کا اکھٹا ہونا موٹاپے کے مقابلے میں سنگین طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں جگر کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین کی کمر 35 انچ اور مردوں کی 40 انچ سے زیادہ ہو ان میں نان الکحلک فیٹی لیور امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایک صحت مند جگر میں چربی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے مگر فیٹی لیور امراض میں جگر کے خلیات پر چربی کی تہہ چڑھ جاتی ہے اور ایسا اکثر موٹاپے کے شکار افراد کے اندر دیکھنے میں آتا ہے۔ جگر کے امراض کے نتیجے میں اس کے افعال کی اہلیت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ دیگر مسائل جیسے ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کا خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمر کے گرد چربی جمع ہونا جگر کے امراض کا باعث بن سکتا ہے بلکہ یہ موٹاپے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے



کالم



شاہ ایران کے محلات


ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…

مشہد میں دو دن (آخری حصہ)

ہم اس کے بعد حرم امام رضاؒ کی طرف نکل گئے‘ حضرت…

مشہد میں دو دن (دوم)

فردوسی کی شہرت جب محمود غزنوی تک پہنچی تو اس نے…

مشہد میں دو دن

ایران کے سفر کی اصل تحریک حسین باقری ہیں‘ یہ…

ہم کرنا ہی نہیں چاہتے

وہ وجے تنوار تھا‘ ذات کا گجر تھا‘ پیشہ پہلوانی…

ٹھیکیدار

یہ چند سال پہلے کی بات ہے اور شہر تھا وینس۔ وینس…

رضوانہ بھی ایمان بن سکتی تھی

یہ کہانی جولائی 2023 ء میں رپورٹ ہوئی تھی‘ آپ…

ہم مرنے کا انتظار کیوں کرتے ہیں؟

’’میں صحافی کیسے بن گیا؟‘‘ میں جب بھی اس سوال…

فواد چودھری کا قصور

فواد چودھری ہماری سیاست کے ایک طلسماتی کردار…