مکوآنہ۔/ جڑانوالہ (این این آئی ) صوبہ پنجاب کے مختلف محکموں کے ملازمین ، جنکے عہدے ، تعلیمی قابلیت ، سکیل اور تنخواہ درج ذیل ہے ، دیکھیں کس طرح محکمہ تعلیم پنجاب میں لیبارٹری اٹینڈنٹ کا استحصال کیا جا رہا ہے لیب اٹینڈنٹ پوسٹ اور لیب اٹینڈنٹ کا استحصال آخر کب تک ؟ آخر کب تک لیب اٹینڈنٹ ظْلم کی چکی میں پِستے ہی رہیں گے ؟ لیب اٹینڈنٹ پوسٹ کے حصول کے لئے
درکار تعلیم (میٹرک سائنس ساتھ سیکنڈ ڈویژن) لازمی ہے مگر بنیادی سکیل نمبر 01 دیا جا رہا ہے-محکمہ تعلیم میں میٹرک کی بنیاد پہ تعینات ھونے والے بنیادی تعلیم میٹرک سائنس پہ ہی لیب اسسٹنٹ کی پوسٹ پہ 7 واں سکیل دے رہے ہیں اور کلرک حضرات جوکہ صرف میٹرک پہ آئے ہیں اْنکو شروع میں 5واں سکیل دیا گیا بعد میں 7واں سکیل دیا گیا اور اب 11 واں سکیل بطورِ انعام نوازا جا رہا ہے اور ہمیں شروع سے ہی پہلے سکیل میں بھرتی کیا جا رہا ہے- 2000 ء (ایجوکیٹرز) کے آنے سے پہلے تک کے پی ٹی سی ٹیچر , پی ای ٹی ٹیچرز بھی میٹرک پہ 14 اور 15 واں سکیل لے رہے ہیں-ابھی اس استحصال کی ایک اور بینظیر مثال محکمہ صحت کی لیڈی ہیلتھ ورکرز جنکی تعلیم مڈل ہے اْنکو 9واں سکیل بطورِ انعام و اکرام دیا گیا ہے-ہماری اپگریڈیشن کا ایجنڈا حکومتِ پنجاب کی صوبائی کابینہ میں شامل ہے مگر ہر بار یہی کہا جاتا ہے کہ محکمہ فنانس کے پاس فنڈز کی کمی ہے اور جھوٹی تسلیاں اور وعدے وعید کا سہارا لیکر ہمیں ٹرخا دیا جاتا ہے کہ آپکا کام اگلی کیبنٹ میٹنگ میں ھو جائے گا-حکومتِ وقت سے لیب اٹینڈنٹ پوسٹ اور لیب اٹینڈنٹ پہ رحم اور اِنکی اپگریڈیشن کی اپیل ہے-