جمعہ‬‮ ، 16 مئی‬‮‬‮ 2025 

سردیوں میں رات کو سونے سے قبل انار کا چھلکا اتار کر تھوڑا سا کھا لیں اور پھر 5 منٹ کمال دیکھیں!

datetime 14  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انار اللہ تعالیٰ کی طرف سے عطا کی گئی ایک بیش بہا نعمت اور بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے، جسے جنتی میوہ یا جنت کا پھل بھی کہا گیا ہے۔ قرآن پاک کی سورۂ رحمن میں انار کا ذکر اس طرح کیا گیا ہے، ترجمہ: ”ان میں میوے، کھجور اور انار ہیں“۔ انار گوناگوں بے پناہ فوائد کا حامل جنتی میوہ ہے، جس کے بارے میں نبی کریمﷺ

نے ارشادفرمایا کہ جنت کا پھل انار ہے۔ حضرت علیؓ سے روایت ہے کہ حضورﷺ نے فرمایا، جس نے انار کھایا، اللہ تعالیٰ نے اس کے دل کو روشن کردیا۔ جضرت انس بن مالکؓ سے روایت ہے کہ رسول اکرمﷺ نے فرمایا: ایسا کوئی انار نہیں ہوتا کہ جس میں جنت کے اناروں کا دانہ شامل نہ ہو۔ انار ایک بے پناہ فوائد کا حامل پھل ہے۔ انار کا استعمال ذیابیطس کے مریضوں کے لئے بے حد مفید ہے۔ انار میں فولاد اور ہائیڈ رو کلورک ایسڈ موجود ہوتے ہیں۔ انار کھانے سے بھوک کھل کر لگتی ہے۔ انار میں وٹامن اے‘ وٹامن بی‘ کافی مقدار میں موجود ہوتا ہے۔ انار میں موجود نمک کاتیزاب معدے کو طاقت دیتا ہے اور غذا کو ہضم کرنے میں مدد دیتا ہے۔انار دل کو طاقت دیتا ہے اور جسم میں صاف خون پیدا کرتا ہے۔ انار ورم جگر‘ یرقان‘ تلی کے امراض‘ گرم‘ کھانسی‘ سینے میں درد‘ بھوک میں کمی‘ ٹائیفائیڈ کے لئے مفید ادویاتی اور قدرتی غذا ہے۔ انار کے رس میں شہد کا اضافہ کیا جائے تو بڑھاپے میں کمی ہوتی ہے انار کے ایک پاو¿ جوس میں دو چپاتیوں کے برابر غذائیت موجود ہوتی ہے۔ معدے کی کمزوری کے لئے انار مفید پھل ہے۔ چنانچہ یہ مقوی معدہ جگر کے علاوہ مقوی سینہ ہے۔ انار پھیپھڑوں سے بلغم نکال کر طاقت دیتا ہے۔ اس میں وٹامن سی‘ فاسفورس‘ سوڈیم‘ کیلشیم‘ سلفر‘ آئرن جیسے اجزاء بھی وافر پائے

جاتے ہیں۔ یہ مختلف امراض کے بعد کی کمزوری کو دور کرتا ہے اور اس طرح ایک اعلیٰ ٹانک ہے۔خون کی کمی‘ بلڈ پریشر‘ بواسیر اور ہڈیوں کے درد میں انار کو آیورویدک‘ ایلوپیتھی اور طب یونانی میں مفید تسلیم کیا گیا ہے۔ انار کا پھل دل و دماغ کو اس حد تک فرحت اور تازگی دیتا ہے کہ ایک پیغمبرانہ قول کے مطابق اس کے

استعمال سے انسان میں نفرت اور حسد کا مادہ زائل ہو جاتا ہے۔ انار کے چھلکے کے بھی فوائد ہیں۔ چنانچہ انار ایک مفید پھل ہے جس کے طب میں بے پناہ فوائد ہیں۔بیشتر افراد انار کے چھلکے پھینک دیتے ہیں جو کہ سفوف بنانے کے کام آسکتے ہیں انہیں خشک اور پیس کر یہ سفوف بنایا جاتا ہے جو لاتعداد طبی فوائد کے حامل ہوتے ہیں۔ انار

کے چھلکوں کے بے پناہ فوائد ہیں، جلی ہوئی جلد کے لئے یہ بے حد مفید ہیں، چھلکوں کو رات بھر پانی میں بھگو دیں اور صبح اٹھ کر انہیں چہرے پر لگا لیں اور بیس منٹ بعد منہ دھو لیں، آپ دیکھیں گے کہ چہرے کی جلی ہوئی رنگت پر کچھ ہی دن میں آپ بہتری محسوس کریں گے، جسم پر سفید دھبے یا برص کے نشانات کو ہلکا کرنے میں

انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بہت مفید ہے، انار کے چھلکوں کو ایک گلاس پانی میں بھگو کر پینے سے پیشاب نہ آنے یا رک رک کر آنے کے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے، اس کا استعمال شوگر کے مریضوں کے لئے بھی بے حد مفید ہے کیونکہ یہ جسم میں بننے والی انسولین کو کنٹرول کرتا ہے، بھوک نہ لگنے کی صورت میں بھی انار کے چھلکوں کا پاؤڈر بے حد مفید ہے، یہ غذا کی نالی میں موجود اضافی گیس کو خارج کرتا ہے تاکہ بھوک لگے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



7مئی 2025ء


پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…