درمیانی عمر میں دانتوں کا ٹوٹنا کس مرض کی علامت ہے؟ طبی تحقیق میں اہم انکشافات

14  جنوری‬‮  2021

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جو افراد درمیانی عمر میں 2 یا اس سے زائد دانتوں سے محروم ہوجاتے ہیں، ان میں جان لیوا امراض قلب کا خطرہ بہت زیادہ ہوتا ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ نیو اورلینز یونیورسٹی کی تحقیق میں 60 ہزار سے

زائد 45 سے 69 سال کی عمر کے افراد کے ڈیٹا کو دیکھا گیا، اسپرین دانتوں کے عام ترین مرض کا سستا علاج ہے۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ درمیانی عمر میں جو لوگ دانتوں سے محروم ہوتے ہیں، ان میں امراض قلب کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ تحقیق میں بتایاگیا کہ 2 دانتوں سے محروم ہوجانے والے افراد میں امراض قلب کا خطرہ لگ بھگ 25 فیصد تک پہنچ جاتا ہے جبکہ دیگر عناصر جیسے غذا، جسمانی سرگرمیاں، جسمانی وزن، فشار خون اور دیگر عناصر اسے مزید بڑھا دیتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق صرف ایک دانت سے محرومی سے کچھ خاص فرق نہیں پڑتا، مگر اس تعداد میں اضافہ امراض قلب کا خطرہ بڑھانے لگتی ہے۔ محققین نے یہ واضح نہیں کیا کہ دانتوں سے محرومی اور امراض قلب کے درمیان کیا تعلق ہے مگر ماضی میں یہ بات سامنے آچکی ہے کہ منہ میں موجود بیکٹریا دوران خون کے ذریعے سفر کرکے خون کی شریانوں میں ورم کا باعث بن سکتا ہے جو کہ امراض قلب کی ایک بڑی وجہ ہے۔ دانتوں سے اکثر خون نکلنا

ذیابیطس کی علامت؟ تاہم تحقیق میں کہا گیا کہ دانتوں کا ٹوٹنا منہ کی ناقص صحت کی علامت ضرور ہے جو کہ امراض قلب کے خطرے میں اضافے کی گھنٹی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ درمیانی عمر میں منہ کی ناقص صحت خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ بڑھاتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے اجلاس میں پیش کیے گئے۔

موضوعات:



کالم



عمران خان پر مولانا کی مہربانی


ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…