بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

پاکستان کے بڑے شہر میں مردوں میں کونسی بیماری عام ہو گئی ، افسوسناک انکشاف 

datetime 13  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن)کراچی کینسر رجسٹری(کے سی آر) کے مطابق کراچی کے مردوں میں منہ کا سرطان سب سے زیادہ عام ہے جبکہ خواتین میں چھاتی کا سرطان سب سے زیادہ اور اس کے بعد منہ کا سرطان بھی عام ہے، جنوری2017ء   اور دسمبر2019ء کے دوران حاصل کیے گئے کراچی کینسر رجسٹری کے ڈیٹا بیس کے مطابق کراچی میں 33ہزار 309 سرطان یا ناسور  سے

متعلق کیسزرجسٹرڈ ہوئے جس میں خواتین کی تعداد17,490یعنی52.5فیصدجبکہ مردوں میں یہ تعداد15,819یعنی47.5فیصد تھی، کراچی کینسر رجسٹری کے مطابق امراض کے پھیلاؤ کی یہ پریشان کن صورتحال فوری توجہ طلب مسئلہ ہے۔یہ بات آغا خان کی پروفیسر اورکراچی کینسر رجسٹری کے چیئر ڈاکٹر شاہد پرویز نے بدھ کو ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی) جامعہ کراچی کے سیمینار روم میں عوامی آگاہی پروگرام کے تحت ’’سرطان اور کراچی کینسر رجسٹری‘‘ کے موضوع پراپنے آن لائن لیکچر کے دوران کہی۔ لیکچر کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیولر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ نے کیا جس کا مقصد متعلقہ صحت کے سنگین مسئلے سے متعلق عوامی آگاہی پیدا کرنا تھا۔ پروفیسر ڈاکٹر شاہد جو نیشنل کینسر رجسٹری کے کوچئیر بھی ہیں نے کہا پاکستان میں کینسراموات کا دوسرا اہم سبب ہے جبکہ ترقی یافتہ ممالک میں کیسرسب سے اہم وجہِ اموات ہے، انہوں نے کہا  ’کے سی آر  ‘ دراصل نیشنل کینسر رجسٹری کا حصہ ہے جو وفاقی وزارت برائے نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولیشنز اینڈ کوارڈینیشن کے تحت کام کرتا ہے، ایسے ادارے کسی بھی ملک میں کینسر کنڑول پروگرام کی کامیابی کی ضمانت ہوتے ہیں جس کا بنیادی مقصد کینسر کے واقعات کا ڈیٹا تیار کرکے اْنہیں حکومت، اسپتالوں اور محققین کو فراہم کرنا ہے تاکہ عوام کے لائف اسٹائل میں خطرناک عناصر کو مشخص کیا جا سکے، اس کی مدد سے حکومتی پالیسیوں اور فنڈ کے اجرائ�  میں ترجیحات بھی متعین ہوتی ہیں، جس سے سرطان کے پھیلاؤ میں کمی واقع ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی کے بچوں اور نوجوانوں میں ہڈیوں، دماغ اور خون کا سرطان زیادہ عام ہے جبکہ بڑی آنتوں کا سرطان مرد و زن دونوں میں عام ہے، اس کے علاوہ ہیپاٹائٹس ’بی‘  او ر ’سی‘ کے پھیلاو کی وجہ سے جگر کا سرطان بھی  کراچی میں عام ہے۔انہوں نے کہا کراچی کینسر رجسٹری کے مطابق امراض کے پھیلاو کے یہ اعداد و شمار پریشان کن صورتحال کی طرف اشارہ ہیں جو متعلقہ اداروں کی جانب سے فوری توجہ کے متقاضی ہیں



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…