معدے میں موجود بیکٹریا کووڈ 19 کی شدت پر اثرانداز ہو سکتے ہیں، ہانگ کانگ میں ہونیوالی طبی تحقیق سامنے آگئی

13  جنوری‬‮  2021

ہانگ کانگ سٹی(این این آئی)کورونا وائرس کے شکار مریض میں بیماری کے دورانیے، شدت اور مدافعتی ردعمل کے حوالے سے معدے میں موجود بیکٹریا ممکنہ طور پر اثرانداز ہوسکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ کووڈ 19 کے شکار مریضوں کے معدے میں موجود ان بیکٹریا کی تعداد میں

کمی آتی ہے جو کسی فرد کے مدافعتی ردعمل کا تعین کرتے ہیں، یہ کمی بیماری سے نجات کے 30 دن بعد تک برقرار رہتی ہے۔معدے میں پائے جانے والے بیکٹریا کھانے کو ہضم کرنے میں مدد دیتے ہیں، مگر حالیہ برسوں میں معلوم ہوا ہے کہ یہ جرثومے مجموعی صحت پر بھی اثرانداز ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے لیے محققین نے کووڈ 19 کے سو مریضوں کے خون، فضلے اور طبی ریکارڈ کا تجزیہ کیا، جبکہ 78 ایسے افراد کے بھی نمونے حاصل کیے، جو اس وبائی مرض سے محفوظ رہے تھے۔طبی جریدے جرنل گٹ میں شائع تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ معدے میں بیکٹریا کا اجتماع کووڈ 19 کے مریضوں میں بدل جاتا ہے، جبکہ اس سے محفوظ افراد میں ایسا نہیں ہوتا۔محققین کا کہنا تھا کہ معدے میں موجود بیکٹریا ممکنہ طور پر مریض کے مدافعتی ردعمل پر اثرات مرتب کرتے ہیں۔تحقیق میں خون کے نمونوں کا تجزیہ کرنے پر معلوم ہوا کہ کووڈ 19 کے مریضوں کے معدے میں ان بیکٹریا کا توازن بگڑ جاتا ہے جو جسم میں ورم کی روک تھام کے لیے خون میں مالیکیولز سے منسلک سمجھے جاتے ہیں۔محققین کے مطابق اس سے عندیہ ملتا ہے کہ معدے میں موجود جرثومے ممکنہ طور پر کووڈ 19 کے حوالے سے مدافعتی نظام کے ردعمل ، بیماری کی شدت اور نتیجے پر اثرانداز ہوتے ہیں۔اس تحقیق کے حوالے سے دیگر ماہرین کا کہنا تھا کہ معدے میں موجود بیکٹریا مختلف امراض کی روک تھام میں مدد فراہم کرتے ہیں، تو یہ حیران کن نہیں کہ کووڈ 19 کی شدت کا بھی اس سے تعلق ہے۔انہوں نے کہا کہ مگر اس حوالے سے تفصلات اہم ہیں، یہ ایک اہم دریافت ہے کہ جسم سے وائرس کے خاتمے کے بعد معدے میں موجود بیکٹریا کی سطح گھٹ جاتی ہے، ایسا ممکن ہے کہ یہ تبدیلیاں ہی لانگ کووڈ کا باعث بنتی ہوں۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت تو یہ ایک خیال ہے مگر اس پر مزید تحقیق کی جانی چاہیے۔ان کے بقول مزید تحقیق سے تعین ہوسکے گا کہ یہ تبدیلیاں کس حد تک کووڈ 19 کے مریضوں میں بیماری کی شدت پر براہ راست اثرانداز ہوتی ہیں یا یہ بیماری کا معدے اور مدافعتی نظام پر مرتب ہونے والا اثر ہے۔



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…