لندن(نیوزڈیسک)آپ پیازکی افادیت سے بخوبی آگاہ ہوں گے لیکن آج ہم آپ کوپیاز کے چھلکوں کے فوائد کے بارے میں بتائیں گے۔اکثردیکھاگیاہے کہ لوگ پیاز کھاتے ہوئے اس کے چھلکے پھینک دیتے ہیں لیکن اس میں اس قدر وٹامنزاور غذائیت پائی جاتی ہے کہ اگلی بار آپ ایسا نہیں کریں گے۔
*اس میں انٹی آکسیڈینٹس کی وسیع مقدار پائی جاتی ہے جس کی وجہ سے یہ بلڈ پریشرکو کنٹرول کرنے کے لئے بہت فائدہ مندہے۔ *اگرآپ اپنے کھانوں کو پکاتے ہوئے ان میں پیاز کے چھلکے ڈالیں گے توآپ کے کھانے کی غذائیت میں اضافہ ہوجائے گا۔ *اس میں انٹی بیکٹیریل خواص موجودہیں جس کی وجہ سے یہ خون میں شوگی کی مقدارکو کم کرتاہے۔ *اس میں یہ استطاعت موجود ہے کہ اس کے استعمال سے خون میں کینسرکے خلیے ختم ہوتے ہیں اورکینسر کا امکانات کم ہوجاتے ہیں۔ *اگرآپ کو ناک سے خون آنے کامسئلہ درپیش ہوتو پیاز کے چھلکوں کے استعمال سے یہ ٹھیک ہوجائے گا۔ *پیاز کے چھلکوں کے باقاعدہ استعمال سے مدافعتی نظام بہترہوتاہے اور بیماریوں کے خلاف ہمارا جسم بہترکام کرتاہے۔ *اس میں وٹامن سی کی کافی مقدارموجود ہوتی ہے اورجسم میں وٹامن سی کی کمی کوپورا کرے گا۔