بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

بھارت میں لوگوں کو اندھیرے میں رکھ کر ویکسین کا تجربہ ٹیکہ لگوانے کے بدلے کتنی رقم کا لالچ دیاگیا؟متاثرین نے بتادیا

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نئی دہلی(این این آئی)بھارت میں کووڈ انیس کے لیے ملک میں تیار کی جانے والے کوویکسین نامی ٹیکے کے بھوپال شہر میں لوگوں پر کیے جانے والے تجربے کے دوران ایک شخص کی موت ہوگئی ہے جس کے بعد متعدد سماجی تنظیموں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو خط لکھ کر تجربات کو فورا بند کرانے اور ذمہ دار افراد کو سزا دلانے کا مطالبہ کیا ہے۔بھارتی ٹی وی کے مطابق بھوپال شہر میں

کووویکسین کے تجربات بیشتر ان لوگوں پر کیے جارہے ہیں جو 1984 میں بھوپال گیس سانحہ سے متاثر ہوئے تھے۔ان متاثرین کی بہبود کے لیے سرگرم چار تنظیموں نے وزیر اعظم مودی اورمرکزی وزیر صحت ڈاکٹر ہرش وردھن کو خط لکھ کرکوویکسین کے تجربات فورا روک دینے اور قوانین اور ضابطوں کی صریح خلاف ورز ی کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ۔انہوں نے متاثرین کو مالی معاوضہ دینے کا بھی مطالبہ کیا ۔خط میں مزید کہاگیاکہ ان کمزور اور پسماندہ افراد کو گمراہ کیا جارہا ہے اور انہیں تجربات کے لیے جانوروں کی طرح استعمال کیا جارہا ہے۔ ایسے کلینکل تجربات کے لیے رضامندی کے طریقہ کار اور ٹیسٹنگ کے پروٹوکول کی صریح خلاف ورزی کی جارہی ہے۔ لہذا ان تجربات کو فورا بند کیا جائے اور پورے معاملے کی آزادانہ انکوائری کرائی جائے۔ویکسین کے کلینیکل ٹرائل میں حصہ لینے والے بیشتر لوگو ں نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ انہیں ٹیکہ لگوانے کے بدلے میں 750روپے دیے گئے تھے جو ان لوگوں کے لیے ایک بڑی رقم ہے۔انہیں گھر سے ہسپتال لانے کے لیے گاڑی بھی بھجوائی گئی تھی۔ ٹیکہ لگانے سے پہلے انہیں بتایا گیا تھا کہ اس سے انہیں کوئی نقصان نہیں ہوگا بلکہ وہ کورونا سے محفوظ رہیں گے۔ ان سے ایک کاغذ پر دستخط کروائے گئے تھے لیکن اس کاغذ (رضامندی نامے)کی نقل نہیں دی گئی۔ حالانکہ اس طرح کے تجربات میں یہ لازمی ہے۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…