جمعرات‬‮ ، 11 ستمبر‬‮ 2025 

ادویات کے بعد طبی آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا

datetime 12  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مکوآنہ  (این این آئی )ادویات کے بعد طبی آلات کی قیمتوں میں بھی اضافہ کر دیا گیا، تھرما میٹرکی قیمتیں اڑھائی سے 3 گنا تک بڑھ  دی گئیں، 50 روپے میں ملنے والا تھرما میٹر 150 اور 100 روپے میں ملنے والے تھرما میٹر کی قیمت 250 روپے ہوگئی۔ مینوفیکچررز اور

امپورٹرز نے تھرما میٹر کی قیمتیں از خود اڑھائی سے تین گنا بڑھا دی ہیں، ہول سیل میں 600 روپے فی درجن ملنے والے تھرمامیٹر کی نئی قیمت 1800 روپے فی درجن کر دی گئی ہے اور 1000 روپے فی درجن میں ملنے والے تھرما میٹر کی نئی قیمت 2500 روپے کردی گئی ہے۔ ہول سیل قیمتیں بڑھنے سے مریضوں کو 50 روپے میں فروخت ہونے والا تھرمامیٹر اب 150 روپے میں دستیاب ہوگا اور 100 روپے میں بکنے والا تھرمامیٹر اب 250 روپے میں فروخت ہوگا۔ تھرما میٹر کی قیمتوں میں از خود اڑھائی سے تین گنا اضافے پرحکومت اور ڈریپ کی جانب سے تاحال کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر


حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…

Inattentional Blindness

کرسٹن آٹھ سال کا بچہ تھا‘ وہ پارک کے بینچ پر اداس…

پروفیسر غنی جاوید(پارٹ ٹو)

پروفیسر غنی جاوید کے ساتھ میرا عجیب سا تعلق تھا‘…

پروفیسر غنی جاوید

’’اوئے انچارج صاحب اوپر دیکھو‘‘ آواز بھاری…

سنت یہ بھی ہے

ربیع الاول کا مہینہ شروع ہو چکا ہے‘ اس مہینے…

سپنچ پارکس

کوپن ہیگن میں بارش شروع ہوئی اور پھر اس نے رکنے…

ریکوڈک

’’تمہارا حلق سونے کی کان ہے لیکن تم سڑک پر بھیک…

خوشی کا پہلا میوزیم

ڈاکٹر گونتھروان ہیگنز (Gunther Von Hagens) نیدر لینڈ سے…

اور پھر سب کھڑے ہو گئے

خاتون ایوارڈ لے کر پلٹی تو ہال میں موجود دو خواتین…

وین لو۔۔ژی تھرون

وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…