بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

صحت کیلئے فائدہ مند 2 قدرتی جوسز

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) چقندر اور گاجر ایسی سبزیاں ہیں جو اپنے ذائقے کی وجہ سے لگ بھگ ہر ایک کو ہی پسند ہوتی ہیں مگر کیا آپ ان دونوں کے جوس یا عرق کے فائد جانتے ہیں؟ یہ دونوں سبزیاں دوران خون کو بڑھاتی ہیں، بلڈپریشر میں کمی، جسم سے زہریلے اخراج میں مدد دینے کے ساتھ متعدد طبی مسائل کی روک تھام میں مدد دیتی ہیں جس کی وجہ ان میں موجود اینٹی آکسائیڈنٹس اور غذائی اجزا ہیں۔ یہاں آپ ان دونوں کے جوس کے فوائد جان سکیں گے۔ یہ جوس آپ کو صحت مند بنائے جگر کے افعال کو

بہتر کرے چقندر اور گاجر کا جوس جگر کے صحت مند افعال میں مدد دیتا ہے جس کی وجہ چقندر میں موجود جز بیٹائن ہے جبکہ گاجر کا جوس جسم سے موثر طریقے سے اضافی زہریلے مواد کو خارج کرنے میں مددگار ہے۔ ورم کش ان دونوں سبزیوں میں موجود ورم کش خصوصیات اور اینٹی آکسائیڈنٹس جسمانی ورم کے علاج میں مددگار ثابت ہوسکتی ہیں۔ کیا کچی گاجر پکی ہوئی گاجر سے زیادہ فائدہ مند ہے؟ قبض کے خلاف موثر چقندر اور گاجریں میٹابولک سسٹم کو حرکت میں لاکر قبض کی تکلیف سے ریلیف دیتی ہیں۔ ان سبزیوں میں موجود غذائی اجزاءنظام ہاضمہ کو بہتر بنانے میں مدد دیتے ہیں، گاجروں میں موجود فائبر نہ صرف بلڈ شوگر لیول کو متوازن کرتا ہے بلکہ معدے کو بھی صحت مند بناتا ہے۔ دوران خون بہتر بنائے ان میں موجود نائٹریٹ خون میں جاکر نائٹرک آکسائیڈ میں تبدیل ہوجاتا ہے، یہ ایسا جز ہے جو شریانوں کو پرسکون رکھ کر دوران خون کو بہتر بناتا ہے جبکہ دماغ تک آکسیجن کی فراہمی بہتر کرتا ہے۔ بینائی کے فائدہ مند دونوں سبزیوں میں ایک جز بیٹا کیروٹین ہوتا ہے جو کہ جسم میں وٹامن اے کی شکل اختیار کرلیتا ہے، یہ وٹامن صحت مند بینائی کے یے ضروری ہے جبکہ عمر بڑھنے سے آنکھوں کے افعال میں آنے والی تنزلی جیسے مسائل کا امکان کم کرتا ہے۔ اینیما سے بچائے ان دونوں سبزیوں میں موجود آئرن خون کے صحت مند سرخ خلیات بنانے میں مددگار ہوتے ہیں، ان دونوں کا جوس اینیما کی شکایت میں کمی لاسکتا ہے۔ وٹامن سی سے بھرپور یہ جادوئی مشروبات وٹامن سی سے بھرپور ہوتے ہیں جو جلد کی رنگت میں تبدیلیوں کی روک تھام کرتا ہے، جبکہ جلد کو جگمگانے میں بھی مدد دیتا ہے۔ ان دونوں سبزیوں میں ایسے منرلز موجود ہوتے ہیں جو بے جان بالوں کی بحالی میں مدد دے سکتے ہیں۔ بلڈ پریشر میں کمی ان سبزیوں کے جوس نائٹریٹ کی موجودگی کی وجہ سے بلڈ پریشر میں کمی لانے کے لیے بھی فائدہ مند ہیں، نائٹریٹ بلڈپریشر کی سطح کو مستحکم رکھنے میں مدد دینے والا جز ہے۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…