بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

جسمانی توانائی کو بڑھانے کا آسان نسخہ بس یہ معمولی سی ٹرک استعمال کریں

datetime 11  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا (مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ اکثر یا جلد تھکاوٹ کا شکار ہوجاتے ہیں؟ اگر ہاں تو ایک معمولی سی ٹرک آپ کو جسمانی توانائی سے بھرپور کرنے کے لیے کافی ہے۔ یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ کولوراڈو یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ دن بھر بیٹھ کر گزارتے ہیں انہیں ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کی چہل قدمی یقینی بنا کر خود کو تھکاوٹ سے محفوظ

اور جسمانی طور پر توانائی کی سطح بہتر بناسکتے ہیں۔ کیا آپ یہ 10 فٹنس ٹیسٹ پاس کرسکتے ہیں؟ تحقیق کے دوران تیس صحت مند افراد کولیا گیا جو کہ دن بھر جسمانی طور پر زیادہ متحرک نہیں رہتے تھے اور ان کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کو دفتر میں 6 گھنٹے تک بس بیٹھے رہنے کی ہدایت کی گئی، دوسرے گروپ کو صبح آدھے گھنٹے کی تیز چہل قدمی جبکہ تیسرے کو دفتر میں ہر گھنٹے بعد پانچ منٹ کے لیے چہل قدمی کا کہا گیا۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دوسرے اور تیسرے گروپ دن کے اختتام پر زیادہ جسمانی توانائی محسوس کرتے تھے۔ تاہم دن بھر ہر گھنٹے میں پانچ منٹ کی چہل قدمی کرنے والے افراد میں جسمانی توانائی زیادہ بہتر، مزاج خوشگوار اور تھکاوٹ نہ ہونے کے برابر دیکھی گئی اور جنک فوڈ کی خواہش بھی ایسے افراد کے اندر کم ہوگئی۔ محققین کا کہنا تھا کہ صبح کی ورزش کے اثرات دن گزرنے کے ساتھ ختم ہونے لگتے ہیں مگر دن بھر کچھ دیر کی چہل قدمی کا اثر زیادہ وقت تک برقرار رہتا ہے۔ جسمانی وزن میں اضافہ کیسے کریں؟ محققین نے ان افراد کی ذہنی کارکردگی، توجہ کی صلاحیت اور معلومات کے تجزیے وغیرہ کا بھی جائزہ لیا تاہم اس معاملے میں تینوں گروپ یکساں رہے۔ یہ تحقیق طبی جریدے جرنل آف بی ہیویریل نیوٹریشن اینڈ فزیکل ایکٹیویٹی میں شائع ہوئی۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…