اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)موٹاپا ہر خطے کے انسان کیلئے عذاب جان ہے ۔ہر کوئی سلم اور سمارٹ بننا چاہتا ہے اوراس کیلئے ہم ہر حد تک چلے بھی جاتے ہیں ۔ مہنگی ترین دوائیاں، اور دوست احباب کے مشورے ، سب کچھ ہی آزماتے ہیں۔ یوں تو طبی ماہرین موٹاپے سے بچنے کیلئے
غذا میں توازن اور روزانہ ورزش کرنے کی تجویز دیتے ہیں لیکن اب ماہرین نے اس بیماری سے محفوظ رہنے کیلئے انوکھا علاج تجویز کردیا ہے۔یوکوہاما سینٹرل یونیورسٹی کے ماہرین کے مطابق شادی شدہ لوگوں کے مقابلے میں کنوارے مردوں میں موٹاپے کا خدشہ دْگنا ہوجاتا ہے۔ٹائپ ٹوذیابیطس کے شکار افراد پر کی گئی، اس تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ شادی شدہ مردوں میں میٹابولک سنڈروم میں مبتلا ہونے کے امکانات غیر شادی شدہ افراد کے مقابلے میں کم ہوتے ہیں۔ماہرین کے مطابق اس کی وجہ بیوی کی طرف سے دوا کا خیال رکھنا،گھریلو سکون اور بیماری کی صور ت میں فوری طور پر ڈاکٹر کے پاس لے جانا ہوسکتا ہے تاہم اچھی غذا اور مناسب ورزش اس کا بہترین حل ہے ۔