پیر‬‮ ، 06 اکتوبر‬‮ 2025 

غریب ملکوں کو کرونا ویکسین کب سے وصول کریں گے ؟ عالمی ادارہ صحت نے خوشخبری سنا دی 

datetime 8  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا ، کینیڈا ، یورپی یونین کے ممالک اور برطانیہ سمیت متعدد امیر ممالک میں بڑے پیمانے پر کرونا ویکسینیشن مہمات کے آغاز کے بعد عالمی ادارہ صحت نے اعلان کیا ہے کہ غریب ترین ممالک جنوری کے آخر اور فروری کے وسط کے درمیان کرونا ویکسین وصول کرنا شروع کر دیں گے۔میڈیارپورٹس کے مطابق عالمی ادارہ صحت کے ویکسینیشن آفیسر کیٹ اوبرائن نے کہا کہ

کوواکس  پروگرام نے دو بلین ویکسین کی خریداری کے معاہدے کیے ہیں جس کی پہلی خوراک آنے والے ہفتوں میں پہنچنا شروع ہو جائے گی۔ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے ذریعہ اتحاد برائے ویکسین کے تعاون سے شروع کردہ بین الاقوامی کوواکس پروگرام کا مقصد کوویڈ 19کے خلاف ویکسین تک مناسب رسائی کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے سال کے آخر تک تمام شریک ممالک میں 20 فی صد آبادی کو حفاظتی ویکسین لگانے کی یقین دہانی کرائی ہے۔اس سوال کے جواب میں کہ کم آمدنی والے افریقی ممالک کب تک ویکسین سے فائدہ اٹھا سکیں گے؟ او برائن نے انٹرنیٹ پر عالمی ادارہ صحت کے زیر اہتمام ایک مباحثے کے دوران کہا کہ کوواکس پروگرام دو ارب سے زائد خوراکیں فراہم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہم جلد ویکسین کی فراہمی شروع کردیں گے۔ ممکنہ طور پر جنوری کے آخر میں یا یقینی طور پر فروری کے ابتدائی ایام میں غریب ممالک کو ویکسین کی فراہمی شروع ہوجائے گی۔31 دسمبر کو عالمی ادارہ صحت نے فائزر / بائینٹیک ویکسین کے لیے کوویڈ 19 کے آغاز کے بعد پہلی ہنگامی منظوری دی جس کے بعد اس طرح یہ ویکسین جلدی سے استعمال کرنے کے خواہاں ممالک کے لیے دستیاب ہو چکی ہے۔قابل ذکر ہے کہ اس تنظیم نے تصدیق کی تھی کہا کہ اب تک کرنا کی 63 اقسام کی ویکسینیں تیاری کے مراحل میں ہیں۔ ان میں سے 21 جامع آزمائش کے آخری مرحلے میں پہنچ چکی ہیں۔ اس کے علاوہ لیبارٹریوں میں مزید 172 ویکسینوں پر تجربات کیے جا رہے ہیں۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’ بکھری ہے میری داستان ‘‘


’’بکھری ہے میری داستان‘‘ محمد اظہارالحق کی…

ایس 400

پاکستان نے 10مئی کی صبح بھارت پر حملہ شروع کیا‘…

سات مئی

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے وزیر خارجہ اسحاق…

مئی 2025ء

بھارت نے 26فروری2019ء کی صبح ساڑھے تین بجے بالاکوٹ…

1984ء

یہ کہانی سات جون 1981ء کو شروع ہوئی لیکن ہمیں اسے…

احسن اقبال کر سکتے ہیں

ڈاکٹر آصف علی کا تعلق چکوال سے تھا‘ انہوں نے…

رونقوں کا ڈھیر

ریستوران میں صبح کے وقت بہت رش تھا‘ لوگ ناشتہ…

انسان بیج ہوتے ہیں

بڑے لڑکے کا نام ستمش تھا اور چھوٹا جیتو کہلاتا…

Self Sabotage

ایلوڈ کیپ چوج (Eliud Kipchoge) کینیا میں پیدا ہوا‘ اللہ…

انجن ڈرائیور

رینڈی پاش (Randy Pausch) کارنیگی میلن یونیورسٹی میں…

اگر یہ مسلمان ہیں تو پھر

حضرت بہائوالدین نقش بندیؒ اپنے گائوں کی گلیوں…