لندن(این این آئی )جوڑوں کے امراض کے لیے استعمال کی جانے والی 2 ادویات سے کووڈ 19 کے نتیجے میں سنگین حد تک بیمار ہر 12 میں سے ایک مریض کی زندگی بچائی جاسکتی ہیں۔مییارپورٹس کے مطابق یہ بات برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔تحقیق کے نتائج کے بعد برطانیہ میںٹوینامی دوا کو 8 جنوری سے آئی سی یو میں زیرعلاج کووڈ کے
مریضوں کے علاج کے لیے استعمال کرانے کا فیصلہ کیا گیا ۔حکام کا کہناتھا کہ ہزاروں مریضوں پر آزمائش میں اس دوا کے فوائد کی تصدیق ہوئی اور یہ موت کا خطرہ ممکنہ طور پر 24 فیصد تک کم کرسکتی ہے۔ایک اور دواسری لمب بھی نہ صرف زندگیاں بچاتی ہے بلکہ آئی سی یو میں مریضوں کے قیام کا دورانیہ بھی کم کرنے میں مدد فراہم کرتی ہے۔یہ دونوں ادویات آئی ایل 6 ریسیپٹر کے طور پر بھی جانی جاتی ہیں، جو جسم میں ایسے پروٹینز کے اثرات کو کم کرتی ہیں جو مدافتی نظام کے شدید ترین ردعمل کا باعث بنتے ہیں۔کووڈ 19 کے بہت زیادہ بیمار افراد میں اس طرح کا شدید ردعمل عام ہوتا ہے جبکہ ان کے جسم میں ورم کی شرح بھی جان لیوا حد تک بڑھ جاتی ہے۔اب ان ادویات کے ٹرائل ری میپ کیپ کے نتائج سامنے آئے ہیں، جس میں 15 ممالک کے 3 ہزار 900 سے زیادہ کووڈ 19 کے مریضوں کو شامل کیا گیا تھا۔ٹرائل کے دوران 2 گروپس میں جائزہ لیا گیا، ایک گروپ کو روایتی علاج فراہم کیا گیا جبکہ دوسرے کو ان دونوں ادویات میں سے ایک کا استعمال کرایا گیا۔ان مریضوں کو ہسپتال میں داخل ہونے کے 24 گھنٹے کے اندر آئی سی یو میں پہنچ گئے تھے۔محققین نے ان مریضوں کی حالت میں بہتری کا جائزہ کم از کم 21 دن تک لیا۔6 ممالک کے 792 مریضوں کے نتائج سے انکشاف ہوا کہ ان دونوں ادویات کے استعمال سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔