اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ہماری صحت ماحولیاتی آلودگی اور کھانے پینے کی خراب روٹین کی وجہ سے خراب ہوجاتی ہے ایسے میں اگر ہلدی کو صبح سویرے گرم پانی میں ملاکر پیاجائے تو چند دن میں ہم تروتازہ ہوجاتے ہیں اور جسم سے خطرناک بیماریاں بھی دور رہتی ہیں۔
آئیے آپ کو اس کے فوائد سے آگاہ کرتے ہیں۔ سوزش سے آرام تیزابی کھانوں کی وجہ سے ہمارا جسم سوزش کاشکار ہوجاتا ہے لیکن ہلدی والا پانی پینے سے جسم معتدل رہے گا۔ دماغ کی مضبوطی کئی بیماریاں جیسے الزائمرزاور مرگی کی وجہ ہمارے دماغ میں Brain-Derived Neurotrophic Factorکے لیول کم ہونا ہے لیکن ہلدی پانی پینے سے یہ مسائل حل کئے جاسکتے ہیں۔ کینسر کے خلاف مدافعت ہلدی میں موجودCurcuminکی وجہ سے ہمارے جسم میں انٹی آکسیڈینٹس کا لیول بڑھتا ہے جس کی وجہ سے کینسر کے خلاف لڑنے میں مدد ملتی ہے۔ نظام انہضام میں بہتری ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ ہلدی کی وجہ سے ہمارا جگر اور پِتا بہتر کام کرتا ہے جس کی وجہ نظام انہضام درست رہتا ہے اور ہم صحت کے سنگین مسائل سے بچ جاتے ہیں۔ دل کی مضبوطی ہلدی میں موجودCurcuminکی وجہ سے خون پتلا رہتا ہے اور ہمارا دل مضبوط ہوتا ہے۔جاپان میں 2011ءمیں کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ Curcuminکی
خون میں موجودگی کی وجہ سے دل کے امراض کو ٹھیک کرنے میں مدد ملتی ہے۔ اجلد کی خوبصورتی جلد کو خوبصورت بنانے کے لئے ہلدی کا استعمال صدیوں سے کیا جارہا ہے اور خون میں Curcuminکی موجودگی سے جلد پر بڑھاپے کے اثرات دیر سے ظاہر ہوتے ہیں اور
انسان جوان رہتا ہے۔ ذیابیطس کے خلاف مفید Biochemistry and Biophysical Research Communicationsکی جانب سے کی گئی تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ ہلدی کی وجہ سے ذیابیطس سے بچا جاسکتا ہے۔ جسم کی تیزابیت سے نجات ہلدی ایک الکلیائی بوٹی ہے جس کی وجہ سے جسم میں تیزابیت کم کرنے میں مدد ملتی ہے اور ہم بیماریوں سے محفوظ رہتے ہیں۔