اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ بادام صرف یادداشت ہی بہتر نہیں بناتے بلکہ موٹاپے سے نجات دلانے میں بھی معاون ہیں۔امریکہ کی فلوریڈا یونیورسٹی میں کی گئی تحقیق میں بادام کو موٹاپے سے نجات پانے کا ذریعہ قرار دیا گیا ہے۔ ماہرین کے مطابق روزانہ 40گرام بادام کھانے
سے کسی بھی فرد کے غذائی معیار کو بہتر بنایا جا سکتا ہے۔ محققین کا ماننا ہے کہ بادام کھانے کی عادت ڈالنی چاہیے کیونکہ بادام جسم میں کیلوریز کی مقدار کم کرنے کے ساتھ پرو ٹین بھی فراہم کرتا ہے۔ باداموں کا استعمال معمول بنا لینے سے بڑھتی ہوئی عمر کے بھی بہت سے مسائل سے بچا جا سکتا ہے۔