اتوار‬‮ ، 05 جنوری‬‮ 2025 

سستی ویکسین، روس نے ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں دلچسپی کا اظہار کر دیا

datetime 6  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)سربراہ روسی ڈائریکٹ انوسمنٹ فنڈ نے ڈاکٹر فیصل سلطان کے نام خط میں روس کا سپٹنک فائیو ویکسین کی پاکستان میں رجسٹریشن میں دلچسپی کا اظہار کیا ۔ ذرائع کے مطابق روس نے کورونا ویکسین رجسٹریشن کی تفصیلات مانگ لیں۔ خط میں کہاگیاکہ پاکستان سپٹنک فائیو ویکسین کے اولین بیچ کی ڈیمانڈ سے آگاہ

کرے ۔ کیرل دیمیتروف نے کہاکہ سپٹنک فائیو دنیا کی اولین رجسٹرڈ کورونا ویکسین ہے، سپٹنک فائیو ویکسین ہنگامی استعمال سرٹیفیکیٹ کی حامل ہے۔ انہوںنے کہاکہ سپٹنک فائیو کرونا ویکسین 91.4 فیصد موثر ہے، سپٹنک فائیو فروری 2021 میں عوامی سطح پر دستیاب ہو گی۔ خط میں کہاگیاکہ عالمی مارکیٹ میں سپٹنک فائیو کی خوراک قیمت 10 ڈالر سے کم ہو گی، سپٹنک فائیو کو دیگر ویکسین کے مقابلے میں ذخیرہ کرنا آسان ہے، سپٹنک فائیو ویکسین منفی دو تا آٹھ درجہ حرارت پر زخیرہ ہو سکے گی۔خط میں کہاگیاکہ سپٹنک فائیو دیگر ویکسینز کے مقابلے میں سستی ہے، روس کی سپٹنک فائیو ویکسین کو اگست 2020 میں رجسٹر کیا گیا تھا،روس میں سپٹنک فائیو کے محدود استعمال کا آغاز گذشتہ نومبر میں ہوا تھا۔دوسری جانب کابینہ نے انسانی جانوں کو بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر بچانے کیلئے وفاقی وزارت صحت کو کوویڈ19- ویکسین کی خریداری ،پاکستان ایکسپوسینٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دیدی ۔ منگل کو وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں کابینہ نے مچھ بلوچستان واقعہ میں شہید ہونے والے مزدورں، اسلام آباد میں پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے اسامہ ستی اور افواج پاکستان کے شہداء کیلئے

دْعا مغفرت ادا کی۔معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے کابینہ کو کورونا وبا کی حالیہ صور تحال پر بریفنگ دی۔کابینہ نے پاکستان ایکسپوسینٹرز پرائیویٹ لمیٹڈ کے بورڈ آف ڈائریکٹر ز کے چیئرمین کی تعیناتی کی منظوری دی۔کابینہ نے ٹریڈ آرگنائزیشنزایکٹ 2013کی شق نمبر21کے تحت اپیلوں پر فیصلہ دینے کے لیے ایک

خصوصی کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔یہ کمیٹی صرف اْس وقت تک مجاذ ہوگی جب تک متعلقہ قانون میں ترامیم مکمل کرلی جائیں۔کابینہ نے پریس کونسل آف پاکستان کے ممبرز تعینات کرنے کی منظوری دی۔ کابینہ نے ملک میں ماہی گیری کے شعبے سے برآمدات کے معیار کو بہتر کرنے کی خاطرانسپکشن کمیٹی قائم کرنے کی

منظوری دی۔یہ کمیٹی ملک میں قائم ہونے والے فیش پراسسنگ پلانٹس کی انسپکشن کے فرائض انجام دیگی،اس کمیٹی میں وزارت بحری امور، وزارت کامرس اور پاکستان فیشریز ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن کے نمائندے شامل ہیں۔کابینہ نے ڈاکٹر رانا عبدالجبار کی بطور چیف ایگزیکٹو آفیسر، الٹرنیٹ انرجی ڈویلپمنٹ بورڈ استعفیٰ منظور

کیااورنئے سی ای او کی تعیناتی کیلئے سلیکشن کمیٹی قائم کرنے کی منظوری دی۔نئی تعیناتی تک منیجنگ ڈائریکٹر PPIB اس ادارے کی نگرانی کریں گے۔کابینہ نے کمیٹی برائے قانونی کیسز کے مورخہ 31دسمبر 2020ء کو منعقدہ اجلاس میں لیے گئے فیصلوں کی توثیق کی۔کابینہ نے انسانی جانوں کو بروقت اور ہنگامی بنیادوں پر بچانے کیلئے وفاقی وزارت صحت کو کوویڈ19- ویکسین کی خریداری کی منظوری دی۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…