بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

امریکی فرم کی تیارکردہ کروناویکسین سے چہروں  پر داغ دھبے نکل آئے ، شہریوں کو انتباہ جاری

datetime 5  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکا کی دوا ساز فرم ماڈرنا کی تیار کردہ کووِڈ-19 کی ویکسین سے بعض افراد میں ضمنی اثرات مرتب ہوسکتے ہیں اور ان کے چہروں پر داغ،دھبے پڑ سکتے ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق امریکا کی خوراک اور ادویہ کی وفاقی انتظامیہ نے ماڈرنا کی ویکسین سے

متعلق یہ انتباہ جاری کیا ۔امریکا کے پلاسٹک سرجن ڈاکٹر عامرکرم نے سان ڈیاگو میں این بی سی 7 چینل سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ویکسین کے ٹرائل کے شرکا میں سے بعض کے چہروں پر دھبے ضمنی اثرات کے طور پر ظاہر ہوئے ۔انھوں نے بتایا کہ ماڈرنا کی ویکسین کی 30 ہزار افراد پر آزمائشی جانچ کی گئی ہے۔ان میں سے تین افراد میں ضمنی منفی اثرات ظاہر ہوئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق ان میں سے ایک شخص نے ویکسین لگوانے سے دو ہفتے قبل پلاسٹرزچڑھائی تھی اور ایک نے چھے ماہ قبل چہرے پر پلاسٹرز چڑھائی تھی۔ڈاکٹرکرم نے وضاحت کی کہ جب ایک شخص کو ویکسین لگائی جاتی ہے تو اس کا مدافعتی نظام مضبوط ہوجاتا ہے۔مدافعتی نظام جسم کے ان حصوں کو متاثر کرسکتا ہے جنھیں پلاسٹر سے پر کیا گیا ہے اور وہاں سے سخت ارتعاشی ردعمل ظاہرہوسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ممکنہ ضمنی اثرات کی وجہ سے لوگوں کو ویکسین لگوانے سے پرہیز نہیں کرنا چاہیے۔جن افراد میں ضمنی اثرات ظاہر ہوئے ہیں،ان کا علاج کردیا گیا ہے۔انھوں نے مزید بتایا کہ متاثرین میں صرف داغ دھبے ظاہر ہوئے تھے۔تاہم انھوں نے تجویز کیا ہے کہ اگر کسی فرد میں شدید ردعمل ظاہر ہو تواس کو فورا معالج سے رجوع کرنا چاہیے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…