اتوار‬‮ ، 23 فروری‬‮ 2025 

نئے برطانوی کرونا وائرس کے لاہور میں کتنے مشکوک کیس آگئے؟ ڈاکٹر یاسمین راشد کا دل دہلا دینے والا انکشاف

datetime 4  جنوری‬‮  2021
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک/این این آئی )برطانیہ میں پھیلی نئی قسم کے کرونا وائرس کے صوبائی دارلحکومت میں 4مشکوک کیسز سامنے آگئے ۔ تفصیلات کے مطابق پریس کانفرنس کے دوران وزیر صحت پنجاب نے کہا ہے کہ برطانیہ سے واپس آنے والے مسافروں میں کرونا وائرس کے نئی قسم کے 4مشکوک کیس سامنے آئے ہیں ، ان مریضوں کا تعلق لاہور سے ہے ۔

انکا کہنا تھا کہ مریضوں کی رپورٹس این آئی ایچ بھیج دی گئی ہیںجبکہ پاکستانی محققین نے کرونا وائرس کی نئی قسم سے بچائو کیلئے کوششیں تیز کر دیں ہیں ہمار ے ریسرچرز اس نئی قسم پر تحقیق کر رہے ہیں ۔یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ معلومات کے مطابق نئی قسم کا وائرس زیادہ تیزی کیساتھ پھیلتا ہے ۔ قبل ازیں محکمہ صحت پنجاب نے صوبے میں کوروناوائرس کی نئی قسم کے کیس رپورٹ ہونے کی تردید کردی۔برطانیہ میں پھیلی ہوئی کورونا وائرس کی نئی قسم کے حوالے سے محکمہ صحت پنجاب نے کہا ہے کہ صوبے میں اس کیس کا مریض رپورٹ نہیں ہوا، برطانیہ سے آئے افراد کا کورونا مثبت آنے پر ان کے نمونے جین سیکونسنگ کے لیے این آئی ایچ بھجوائے جاتے ہیں۔سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کیپٹن (ر)محمد عثمان نے بتایا کہ نجی ہوٹل میں کورونا مثبت آنے والی خاتون کی جین سیکیونسنگ نہیں ہوئی،بغیر جین سیکونسنگ کورونا وائرس کی قسم کوڈیکلئر کرنا ممکن نہیں ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ضروری نہیں برطانیہ سے متاثر ہو کر آنے والے مریضوں میں نئی قسم کا وائرس ہو، جین سیکونسنگ کے نتائج آنے پر ہی پنجاب میں کورونا وائرس کی نئی قسم کی موجودگی کی تصدیق ہو سکے گی۔

موضوعات:



کالم



ازبکستان (مجموعی طور پر)


ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…

ایک بار پھر ازبکستان میں

تاشقند سے میرا پہلا تعارف پاکستانی تاریخ کی کتابوں…

بے ایمان لوگ

جورا (Jura) سوئٹزر لینڈ کے 26 کینٹن میں چھوٹا سا کینٹن…

صرف 12 لوگ

عمران خان کے زمانے میں جنرل باجوہ اور وزیراعظم…

ابو پچاس روپے ہیں

’’تم نے ابھی صبح تو ہزار روپے لیے تھے‘ اب دوبارہ…

ہم انسان ہی نہیں ہیں

یہ ایک حیران کن کہانی ہے‘ فرحانہ اکرم اور ہارون…

رانگ ٹرن

رانگ ٹرن کی پہلی فلم 2003ء میں آئی اور اس نے پوری…

تیسرے درویش کا قصہ

تیسرا درویش سیدھا ہوا‘ کھنگار کر گلا صاف کیا…

دجال آ چکا ہے

نیولی چیمبرلین (Neville Chamberlain) سرونسٹن چرچل سے قبل…