ریاض (آن لائن) سعودی ڈاکٹروں نے خون کے کینسر میں مبتلا بچے کا جدید طریقے کامیاب علاج کرلیا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہ فیصل اسپتال میں متاثرہ بچے کا علاج جاری تھا لیکن تمام دوائیں اور علاج بے کار ثابت ہورہے تھے۔ڈاکٹروں کی
جانب سے بچے کو علاج کی غرض سے امریکا بھی بھیجا گیا تھا تاہم وہاں بھی کامیابی نہ ملی تو احمد نامی بچے کے والدین واپس سعودی عرب آگئے جہاں انہیں شاہ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال میں جدید طریقہ علاج سے متعلق نشر ہونیوالی خبر ملی۔احمد کی رپورٹس اسپتال عملے کو بھیجی گئیں جس مطالعہ کرنے کے بعد ڈاکٹروں نے جدید طریقے سے احمد کا علاج کرنے کا فیصلہ کیا۔احمد کے اسپتال میں داخل ہونے کے بعد ڈاکٹروں نے جنیاتی قوت مدافعت کے طریقے کو اپناتے ہوئے علاج شروع کیا جو کامیاب ہوگیا۔احمد نے سعودی میڈیا کو بتایا کہ ’رب تعالی کی ذات گرامی پر مکمل یقین اور امید کسی بھی مشکل مرحلے میں انسان کو کامیاب بناتی ہے۔شاہ فیصل اسپتال کے معالج کا کہنا تھا کہ احمد تیزی سے روبہ صحت ہے اس کے جسم نے اس طریقہ علاج کو قبول کرلیا جس کے ذریعے جینیاتی طریقے سے خلیوں کی قوت مدافعت کو بڑھا کر انہیں اتنا طاقتور کردیا جاتا ہے کہ وہ بیماری کے خلیوں پر غالب آ جاتے ہیں۔