بدھ‬‮ ، 08 جنوری‬‮ 2025 

اپنے شیمپو میں ذرا سا نمک ملائیں اور پھر کمال دیکھیں

datetime 30  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)عام دنوں میں استعمال ہونے والا نمک جس کو ہم ٹیبل سالٹ بھی کہتے ہیں ۔ ہمارے کھانوں میں ذائقے دینے کےلئے نمک ایک اہم جز ہوتا ہے۔لیکن نمک کو زیادہ تر لوگ محض کھانوں میں استعمال کرتے ہیں۔ یہ آپ کے کھانوں کےلئے تو ضروری ہوتا ہے ،اس کے ساتھ یہ آپ کی جلد اور بالوں کےلئے بھی بہت فائدہ مند ہوتا ہے۔آپ نمک کے ذریعے اپنے با

ل اور جلد کیسے خوبصورت بنا سکتے ہیں؟ آئیے جانتے ہیں۔اگر آپ کے بال دھونے کے 1 دن بعد ہی آئلی ہوجاتے ہیں تو نمک اس سلسلے میں آپ کےلئے بہت مددگار ثابت ہوسکتا ہے۔ اس کےلئے آپ کو اپنے شیمپو میں 2 سے 3 کھانے کے چمچے میں نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں، جب بھی بال دھوئیں تو اس شیمپو کو استعمال کریں۔ اس ٹوٹکے سے آپ کو چند دنوں میں واضح فرق نظر آئے گا۔نمک کے ذریعے آپ کے سر میں موجود خشکی ، سکری کا مکمل خاتمہ ہوسکتا ہے۔اپنے بالوں کو دو حصوں میں تقسیم کریں ، پھر نمک کو اپنےسر کی جلد پر چھڑک کر 10 منٹ تک اچھی طرح مساج کریں ۔ اس کے بعد اپنے بالوں کو دھو لیں۔بالوں کو لمبا کرنے کےلئے نمک اہم کردار ادا کرتا ہے۔ سب سے پہلے اپنے بالوں سے شیمپو سے دھولیں اس کے بعد گیلے بالوں میں نمک چھڑک کر 10 سے 15 منٹ تک کےلئے مساج کریں پھر دوبارہ اپنے بالوں کو دھو لیں۔ اس عمل کو مہینے میں 2 بار کریں، نتائج سے آپ خود حیران رہ جائیں گے۔بالوں کے ساتھ نمک آپ کی جلد کے لئے بھی بے حد مفید ہوتا ہے۔ اس کے ذریعے آپ بہترین اسکرب بناسکتے ہیں، اس کے لئے آپ کو نمک اور 2 کھانے کے چمچے ناریل کا تیل اچھی طرح مکس کرکے ایک پیسٹ بنانا ہے اور نرم ہاتھوں سے اس پیسٹ کا مساج کرنا ہے۔ اس اسکرب کے ذریعے جلد میں موجود تمام ڈیڈ سیلز کا خاتمہ ہوجائے گا۔جلد کو نرم و ملائم بنانے کے لئے آپ کو 4 چائے کے چمچے شہد، 2 چائے کے چمچے نمک لےکر اچھی طرح مکس کرنا ہے اور خشک جلد پر(سوائے آنکھوں کے) 10 سے 15 منٹ تک کےلئے لگانا ہے۔ پھر نیم گرم پانی سے اپنا چہرہ دھو لیں۔نمک آپ کی جلد کےلئے بہترین فیشل ٹونر ثابت ہوسکتا ہے۔ یہ جلد کو گہرائی سے صاف کرتا ہے جس سے جلد بالکل صاف و شفاف ہوسکتی ہے۔ ایک اسپرے بوتل میں 4 اونس نیم گرم پانی لیں اور اس میں 4 چائے کے چمچے نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں۔ اس مکسچر کو دن میں دو بار خشک جلد پر(آنکھوں سے بچا کر) اسپرے کریں۔



کالم



صفحہ نمبر 328


باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…