بدھ‬‮ ، 30 اکتوبر‬‮ 2024 

آپ بھی احتیاط کریں مصنوعی دانتوں کا بڑا نقصان سامنے آگیا

datetime 29  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)مصنوعی دانتوں کی بتیسی کا استعمال ہڈیوں کی کمزوری بڑھانے کا باعث بن سکتا ہے۔یہ دعویٰ برطانیہ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔کنگز کالج لندن کی تحقیق میں بتایا گیا کہ مصنوعی بتیسی کے استعمال کی وجہ سے مخصوص غذاﺅں کا استعمال نہ

کرنا اس کی ممکنہ وجہ ہوسکتی ہے کیونکہ اس وجہ سے اہم غذائی عناصر جسم کا حصہ نہیں بن پاتے۔ تحقیق کے مطابق اگرچہ مصنوعی بتیسی چبانے کے عمل کو بہتر کردیتی ہے مگر اس کے چبانے کی طاقت قدرتی دانتوں کے مقابلے میں بہت زیادہ کم ہوتی ہے۔تحقیق کے مطابق بیسسے کم قدرتی دانتوں والے افراد، چاہے مصنوعی بتیسی استعمال کریں یا نہ کریں، وہ صحت بخش اجزاءکا استعمال کم کرتے ہیں، جس کی وجہ مخصوص غذاﺅں کو صحیح طرح چبانے میں ناکامی ہوتی ہے۔ محققین کا کہنا تھا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ اڈھیر عمر یا معمر افراد کو نہ صرف اپنے چبانے کی صلاحیت کو برقرار رکھنے کی ضرورت ہے بلکہ کھانے کو موثر طریقے سے بھی چبانا چاہیے، تاکہ مسلز کے حجم کے لیے ضروری اجزاءجسم کا حصہ بن سکیں اور جوڑوں کے امراض کا خطرہ کم ہوسکے۔انہوں نے بتایا کہ منہ کی صحت اور ہڈیوں کی کمزوری کے درمیان تعلق پر پہلے زیادہ کام نہیں کیا گیا۔تحقیق کے مطابق مصنوعی دانتوں کا استعمال مسلز اور ہڈیوں کی کمزوری میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔اس تحقیق کے دوران پچاس سال یا اس سے زائد عمر کے 18 سو افراد کی صحت کا جائزہ لیا گیا جو مصنوعی دانتوں کا استعمال کرتے تھے۔



کالم



عزت کو ترستا ہوا معاشرہ


اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…

فیک نیوز انڈسٹری

یہ جون 2023ء کی بات ہے‘ جنرل قمر جاوید باجوہ فرانس…

دس پندرہ منٹ چاہییں

سلطان زید بن النہیان یو اے ای کے حکمران تھے‘…

عقل کا پردہ

روئیداد خان پاکستان کے ٹاپ بیوروکریٹ تھے‘ مردان…

وہ دس دن

وہ ایک تبدیل شدہ انسان تھا‘ میں اس سے پندرہ سال…

ڈنگ ٹپائو

بارش ہوئی اور بارش کے تیسرے دن امیر تیمور کے ذاتی…

کوفتوں کی پلیٹ

اللہ تعالیٰ کا سسٹم مجھے آنٹی صغریٰ نے سمجھایا…

ہماری آنکھیں کب کھلیں گے

یہ دو مختلف واقعات ہیں لیکن یہ دونوں کہیں نہ کہیں…