کراچی(این این آئی) امریکی کالج آف نیوٹریشن کے طبی ماہرین کی تحقیق سے ثابت کیا کہ تازہ سبزیاں انسانی جسم میں موجود چربی کو زائل کرنے اور وزن کم کرنے میں مددگار ہوتی ہیں ۔تحقیق میں انکشاف کیا گیا ہے کہ سبزیاں کھانے سے جسم کی چربی زائل ہوتی ہے اور ساتھ ہی
یہ غذا شوگر کے مریضوں کیلئے کیلوریز کا مقابلہ کرنے کیلئے بہترین غذا ہے ۔تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ سبزی کھانے والوں کا وزن گوشت کھانے والے افراد کی نسبت 12 ہفتوں میں دوگناہ کم ہوتا ہے اور اس کا عملی مشاہدہ تحقیق میں حصہ لینے والے افراد کے کم ہوتے وزن نے کیا۔ امریکی کالج آف نیوٹریشن نے ایک اور تحقیق میں بتایا کہ سفید آٹے کی روٹی یا چاول کھانے والوں کی نسبت عام آٹے کی روٹی اور دیگر غذائیں استعمال کرنے والے افراد کے پیٹ کی چربی جلدی کم ہوئی ہے۔