جمعہ‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2026 

یہ گرم مشروب ذیابیطس سے بچانے میں مددگار

datetime 27  دسمبر‬‮  2020 |

برازیل (مانیٹرنگ ڈیسک) اگر تو آپ کو ذیابیطس کے مرض یا بلڈ شوگر کی سطح بڑھنے کا خطرہ ہے تو روزمرہ کی زندگی میں ایک مزیدار مشروب کو شامل کرنا اس سے بچا سکتا ہے۔ یہ دعویٰ برازیل میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ گوئس یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سبز چائے ایسے کیمیکل سے بھرپور مشروب ہے جو کہ موٹاپے کے

شکار افراد میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتا ہے۔ تحقیق میں جائزہ لیا گیا کہ موٹاپے کی شکار خواتین میں سبز چائے اور ذیابیطس سے بچاﺅ کے لیے استعمال کی جانے والی دوا کے کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں۔ نتائج سے معلوم ہوا کہ دوا کے مقابلے میں سبز چائے بلڈ شوگر کی سطح کو زیادہ کرتی ہے جس سے ذیابیطس کا خطرہ کم ہوجاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق سبز چائے کولیسٹرول کی سطح بھی کم کرتی ہے۔ تحقیق میں بتایا گیا کہ سبز چائے میں موجود اجزاءموٹاپے کے شکار افراد میں ذیابیطس ٹائپ ٹو میں مبتلا ہونے کا خطرہ کم کرتے ہیں۔ خیال رہے کہ پاکستان میں کروڑوں افراد ذیابیطس کے شکار ہیں اور اکثر اس خاموش قاتل مرض کا علم بھی نہیں ہوتا اور پیچیدگیاں بڑھ جاتی ہیں۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل کلینیکل نوٹریشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:



کالم



پرسی پولس


شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…