بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

ایک وقت میں دودھ اور مچھلی کا استعمال، تصوراتی باتوں کا پردہ فاش، اصل حقیقت سامنے آ گئی

datetime 26  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) کھانے پینے کی چیزوں کے مجموعے کے حوالے سے بنی ہوئی تصوراتی کہانیاں کوئی نئی بات نہیں۔ مختلف اقسام کے کھانے پینے کی اشیاء کے حوالے سے معاشرے میں عجیب و غریب کہانیاں سننے کو ملتی ہیں لیکن سائنسی اعتبار سے لوگ انہیں سمجھنے سے آج بھی قاصر ہیں۔اسی طرح کوئی بھی انسان جب مچھلی کھاتا ہے تو اس کو ہمیشہ کی طرح یہی تلقین کی

جاتی ہے کہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ کا استعمال نہ کرنا کیونکہ مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے پھلبیری (جسم پر سفید داغ پڑ جانا) ہو جاتی ہے۔ اس کے علاوہ ہمارے ہاں کہا جاتا ہے کہ جن مہینوں میں ر نہیں آتا ان میں مچھلی نہ کھائیں کیونکہ مچھلی کی افزائش نسل ان مہینوں میں ہوتی ہے۔ باہر کے ممالک میں ہر موسم میں مچھلی کا استعمال کیا جاتا ہے۔ ہندو کلچر میں دودھ اور مچھلی کے مجموعہ کو بدشُگون سمجھنے کے ساتھ ساتھ اسے مختلف بیماریوں کا موجب ٹھہرایا جاتا ہے۔ اس قسم کی روایات اور کہانیاں قدیم مصر، مشرق وسطیٰ، شمالی نائیجیریا، قرون وسطیٰ کے یورپ اور نو آبادیاتی امریکہ میں پائی جاتی ہیں۔ ایک حالیہ سائنسی تحقیق کے مطابق مچھلی کھانے کے بعد دودھ پینے سے پھلبیری (جسم پر سفید داغ پڑ جانا) ہونے کے تصور میں کوئی صداقت نہیں ہے اور نہ ہی مچھلی اور دودھ ایک نارمل انسان کو کوئی نقصان پہنچاتے ہیں . سفید داغ انسانی جسم پر اس لئے پڑتے ہیں جب انسانی جسم میں بننے والے سیلز یعنی میلنوسائٹس ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوتے ہیں یا مردہ ہو جاتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق فنگس انفکیشن بھی جسم پر پڑنے والی سفید داغوں کی وجہ بنتی ہے۔ مچھلی کے بعد دودھ پینے سے ایسی کوئی بیماری انسان کو نہیں لگتی۔ متلی، کھجلی یا پیٹ میں درد خاص طور پر کھانے کے بعد الرجی کی صورتیں ہو سکتی ہیں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…