بدھ‬‮ ، 09 جولائی‬‮ 2025 

ناشتے میں یہ کھانا ذیابیطس جیسے مرض کو دور رکھے

datetime 20  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سوئیڈن(مانیٹرنگ ڈیسک)ناشتے میں مخصوص غذا کا استعمال زندگی میں ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے خاموش قاتل مرض کا شکار ہونے سے بچانے میں مدد دے سکتا ہے۔ یہ بات سوئیڈن میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ Chalmers یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ ناشتے میں ایک پیالہ دلیہ یا رائی کی روٹی کو روزانہ کھانا ذیابیطس ٹائپ ٹو جیسے مرض کا شکار ہونے کا

خطرہ کم کرتا ہے۔ دہائیوں بعد ذیابیطس کی تعریف میں بڑی تبدیلی تحقیق میں بتایا گیا کہ 50 گرام اجناس جیسے آٹا، جو، رائی، چاول وغیرہ کا روزانہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مرض میں مبتلا ہونے کا خطرہ 34 فیصد تک کم کرتا ہے۔ تحقیق میں مزید بتایا گیا کہ جو لوگ کم کاربوہائیڈریٹس والی غذا کھانا پسند کرتے ہیں، وہ اجناس کے فائدے کو حاصل کرنے میں ناکام رہتے ہیں۔ تحقیق کے مطابق دنیا بھر میں کی جانے والی مختلف طبی تحقیقی رپورٹس میں سے کسی ایک میں بھی اجناس کا کسی قسم کا نقصان سامنے نہیں آیا۔ تحقیق کے دوران 15 سال تک 55 ہزار سے زائد افراد کی غذائی عادات کا تجزیہ کیا گیا۔ تحقیق کے آغاز پر لوگوں سے ایک سوالنامے کے ذریعے ان کی غذائی عادات جانی گئیں، جس کے بعد انہیں اجناس کی مقدار کے استعمال کے حوالے سے 4 گروپس میں تقسیم کیا گیا۔ ایک گروپ کم از کم 50 گرام روزانہ یعنی دلیہ کے ایک پیالے یا رائی کی روٹی کے برابر اجناس کھانے کا عادی تھا۔ محققین نے جائزہ لیا کہ ان رضاکاروں میں سے کتنے اس عرصے کے دوران ذیابیطس ٹائپ ٹو کا شکار ہوئے۔ ذیابیطس کی خاموش علامات اور بچاؤ کی تدابیر نتائج سے معلوم ہوا کہ اجناس کا زیادہ استعمال ذیابیطس ٹائپ ٹو سے بچانے میں مدد دیتا ہے خصوصاً مردوں میں یہ خطرہ 34 فیصد تک کم ہوتا ہے جبکہ خواتین میں 22 فیصد تک۔ محققین کے مطابق نتائج سے واضح ہے کہ یہ غذائی عادات میں معمولی سی تبدیلی بھی صحت کے لیے کتنی فائدہ مند ثابت ہوسکتی ہے۔ اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے دی جرنل آف نیوٹریشن میں شائع ہوئے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ساڑھے چار سیکنڈ


نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…