لندن(مانیٹرنگ ڈیسک) معروف جریدےObesityمیں ایک چینی کے استعمال کے بارے میں ایک نئی تحقیق کے بارے میں بتایاگیاہے کہ آپ اپنی خوراک سے چینی کو صرف9دن کے لئے نکال دیں تو آپ کی صحت تیزی سے ٹھیک ہونے لگتی ہے۔ تحقیق کار ڈاکٹر لسٹنگ نے بتایا کہ چینی
چھوڑنے سے جسم کی ہرچیز ٹھیک ہونے لگتی ہے۔انہوں نے کہاکہ والدین کو چاہیے کہ اپنے بچوں کی غذا سے چینی کی مقدار کوکم کرتے جائیں کہ اس طرح ان کی صحت ٹھیک رہے گی۔ ڈاکٹر لسٹنگ نے بتایاکہ چینی کیلوریز کی وجہ سے خطرناک نہیں بلکہ اس کی وجہ سے میٹابولزم پر منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ چینی کے بارے میں تحقیق کرتے وقت تحقیق میں 43موٹے بچوں کی غذا میں چینی کی جگہ سٹارچ کھانے کو دیا گیا۔چینی میں کیلوریز کی وجہ سے یہ خطرناک نہیں بلکہ اس کی تاثیر کی وجہ سے میٹابولزم پر خطرناک اثرات ہوتے ہیں۔انہوں نے بتایاکہ چینی کی کیلوریز اس لئے خطرناک ہوتی ہیں کہ وہ جگر میں چربی میں تبدیل ہوتی ہیں اور انسولین کے لئے مدافعت پیدا کرتی ہیں۔