بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

وزیراعظم عمران خان کا زبردست اقدام کرونا ویکسین عوام کو مفت لگانےکا فیصلہ

datetime 15  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک )کرونا ویکسین کی دستابی پر عوام کو مفت لگانے کا فیصلہ ۔ تفصیلات کے مطابق حکومت پاکستان نے فیصلہ کیا ہے کہ کورونا کی ویکسین دستیاب ہونے پر عوام کو مفت لگائی جائے گی۔پارلیمانی سیکریٹری صحت نوشین حامد نے کہا ہے کہ مختلف

بین الاقوامی فارما سیو ٹیکل کمپنیوں سے ویکسین کیلئے بات ہو رہی ہے اور کسی ایک کمپنی کیساتھ معاملات طے پا جائیں گے۔نجی ٹی ہم نیوز کی رپورٹ کے مطابق ان کا کہنا تھا کہ حکومت سرکاری سطح پر بالکل فری ویکسین مہیا کرے گی۔ چین سے منگوائی گئی ویکسین کے ٹرائل جاری ہیں۔ 10ہزار سے زائد رضا کاروں کو ویکسین لگ چکی ہے۔نوشین حامد نے بتایا کہ دو، تین ہفتوں میں ٹرائل کا مرحلہ مکمل کر لیا جائے گا۔ حکومت پاکستان نے کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کیلئے ایڈوانس بکنگ کا فیصلہ کیا ہے۔حکومت نے ویکسین کی خریداری کیلئے نجی کمپنیوں کو اجازت دے دی ہے۔ نجی کمپنیوں کو خریداری سے قبل ڈریپ میں رجسٹریشن کروانی ہوگی۔عالمی ادارہ صحت(ڈبلیو ایچ او) نے بھی حکومت پاکستان کورونا ویکسین کے متعلق تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی ہے۔ڈبلیو ایچ او نے پاکستان کو متوقع ویکسین بارے9 امور پر توجہ دینے کا کہنا ہے۔ عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان متوقع کورونا ویکسین کے بارے پیشگی موثر پلاننگ کرے۔ استعمال کا مساوی و موثر عمل ترتیب دے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ پاکستان ویکسینیشن کیلئے ہائی رسک آبادی کی پیشگی نشاندہی کرے اور ویکسین کے مضر اثرات جانچنے کیلئے سیفٹی سرویلنس سسٹم بنایا جائے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…