لندن(این این آئی)انسانی حقوق کی عالمی تنظیم ایمنسٹی اور برطانوی ادارے آکسفیم پر مشتمل پیپلز ویکسین الائنس نے کہاہے کہ امیر ملکوں نے اپنی آبادی سے 3 گنا زیادہ کورونا ویکسین کی خوراکیں وقت سے پہلے خرید لی ہیں۔میڈیارپورٹس کے مطابق ایمنسٹی اور پیپلز ویکسین الائنس نے کہا کہ
2021 میں تقریبا 70غریب ممالک اپنی آبادی کے صرف دسویں حصے کو ویکسین فراہم کر پائیں گے۔واضح رہے کہ دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 7 کروڑ 21 لاکھ 87 ہزار 865 تک جا پہنچی ہے جبکہ اس موذی وائرس سے ہلاکتیں 16 لاکھ 13 ہزار سے زائد ہوگئی ہیں