اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

کبھی بھی ہیٹر پر کپڑے نہ سکھائیں اور نہ ہی اپنے گھروں میں خوشبو والی موم بتیاں لگائیں ،اگر آپ ایسا کرینگے تو ۔۔ماہرین کی تحقیق نے چونکا دیا

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)آج کے دور میں سرد موسم کے دوران ہیٹر پر کپڑے سکھانا معمول بن چکا ہے تاہم اب سائنسدانوں نے اس عمل کے متعلق اور گھر کے اندر خوشبو والی موم بتیاں جلانے ،لکڑی جلا کر حدت پیدا کرنے کے بارے میں سخت وارننگ جاری کر دی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق گھر کے اندر ہیٹر پر کپڑے سکھانا، خوشبو والی موم بتیاں جلانا اور لکڑی جلانا دمے سمیت

نظام تنفس کی کئی خطرناک بیماریوں کا سبب بنتے ہیں۔ سکاٹ لینڈ کے ماہرین کی ایک تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ جب گھر کے اندر ہیٹر پر کپڑے سکھائے جاتے ہیں تو نمی بہت زیادہ بڑھ جاتی ہے جو پھپھوندی کی افزائش کا سبب بنتی ہے اور یہ پھپھوندی نظام تنفس کی ایسپرجیلوسس (Aspergillosis)نامی بیماری پیدا کرتی ہے۔ ایسے میں گھر میں جو لوگ دمہ کے مریض ہوں وہ اس سے زیادہ متاثر ہوتے ہیں۔خوشبو والی موم بتیوں کے نقصانات بارے بات کرتے ہوئے ماحولیاتی ماہر ایما ہیمیٹ کا کہنا تھا کہ ان موم بتیوں سے ’وولیٹائل آرگینک کمپاﺅنڈز (Volatile organic compounds)کا اخراج ہوتا ہے جو آسانی کے ساتھ بخارات یا گیس کی شکل اختیار کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ کئی تحقیقات میں ثابت ہو چکا ہے کہ یہ کمپاﺅنڈز بچوں کے لیے انتہائی خطرناک ثابت ہوتے ہیں۔ یہ انہیں غیرمحسوس طریقے سے دمے کا مریض بناتے ہیں جو ان کے جوان ہونے پر خوفناک شکل میں سامنے آتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ سانس اور عصبی نظام کی دیگر بیماریوں کا بھی سبب بنتے ہیں۔ یہ کمپاﺅنڈز صرف خوشبو والی موم بتیوں سے ہی نہیں بلکہ گھر کے اندر مٹی کا تیل، لکڑی، کوئلہ، قدرتی گیس وغیرہ جلانے اور سگریٹ پینے سے بھی فضاءمیں شامل ہوتے اور گھر میں سانس لینے والوں کے لیے کئی طرح کے طبی مسائل کا سبب بنتے ہیں۔اس لئے آپ احتیاط برتیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…