جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ایک مرتبہ ضرور آزمائیں وہ بہترین غذائیں جو گنج پن کو دور رکھنے میں مدد دیں

datetime 14  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک) کیا آپ کنگھے میں عام معمول سے زیادہ بالوں کو دیکھ رہے ہیں؟ تو آپ تنہا نہیں، درحقیقت دنیا بھر میں کروڑوں افراد کو عمر بڑھنے پر گنج پن کا سامنا ہوتا ہے۔ اب اس کی وجہ کوئی بھی ذیابیطس، وٹامن کی کمی، تناﺅ، نیند کی کمی یا دیگر امراض، مگر ایسا ہوتا ضرور ہے۔ یقیناً گنج پن کی جانب بڑھنا کس کو پسند ہوگا مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ غذائی عادت میں

تبدیلی لاکر بھی ہلکے ہوتے بالوں کو گھنا کیا جاسکتا ہے؟ تو اگر آپ کو بھی اس مسئلے کا سامنا ہے تو درج ذیل غذاﺅں کو کھانا عادت بنالیں۔ مردوں کے بال گرنے کی 7 عام وجوہات اوئیسٹر عالمی ادارہ صحت نے جسم میں آئرن کی کمی کو دنیا میں سب سے زیادہ عام غذائی کمی قرار دے رکھا ہے جو کہ لگ بھگ 80 فیصد افراد کو متاثر کرتی ہے، آئرن کی سطح میں معمولی سی کمی بھی بالوں کے گرنے اور گنج پن کا باعث بن سکتی ہے، ویسے تو متعدد غذاﺅں میں آئرن موجود ہوتا ہے مگر اوئیسٹر اس حوالے سے زیادہ فائدہ مند ہے کیونکہ اس میں آئرن اور زنک دونوں موجود ہوتے ہیں جو کہ بالوں کی نشوونما اور مرمت کے لیے اہم منرل ہے۔ شکرقندی شکرقندی کو کسی بھی شکل میں کھائیں یہ بالوں کے لیے بہت فائدہ مند ہوتی ہے، جس کی وجہ اس میں موجود وٹامن بی سکس اور وٹامن اے کی موجودگی ہے۔ شکرقندی وٹامن اے سے بھرپور ہونے کے باعث شحمی رطوبت کی پیداوار بڑھانے میں مدد دیتا ہے جبکہ بالوں کی نشوونما تیز ہوتی ہے۔ گائے کا گوشت جیسا اوپر درج کیا جاچکا ہے کہ آئرن کی کمی گنج پن کی بڑی وجہ ہے اور سرخ گوشت آئرن اور اومیگا تھری فیٹی ایسڈز سے بھرپور ہوتا ہے جو کہ بالوں کے ہلکے پن کو گھنا کرتے ہیں اور انہیں زیادہ صحت ند بناتے ہیں۔

ہفتے میں ایک یا 2 دفعہ اس گوشت سے لطف اندوز ہونا بالوں کی صحت پر مثبت اثرات مرتب کرتا ہے۔ انڈے انڈے پروٹین اور بائیوٹین سے بھرپور ہوتے ہیں جو کہ صحت مند بالوں اور ان کی نشوونما کے لیے ضروری ہیں، باٹین ایسے انزائمے کو متحرک کرتا ہے جو کہ بالوں کی جڑوں کے لیے فائدہ مند ہیں، انڈے کی زردی میں وٹامن ڈی بھی پایا جاتا ہے جو کہ ہمارا جسم قدرتی طور پر بنانے سے قاصر ہوتا ہے، جو کہ بالوں کی صحت کے لیے فائدہ مند وٹامن ہے۔ 12 چیزیں جو آپ کو بالوں سے محروم کردیں

مچھلی بال پروٹین فائبر سے بھرپور ہوتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ نئے بالوں کو اگانے کے لیے پروٹین کو کھانے کی ضرورت ہوتی ہے جبکہ سر پر موجود بالوں کی مضبوطی کے لیے بھی یہ ضروری ہے۔ پروٹین بالوں کے لیے ایک ضروری جز کیروٹین کی پیداوار کے لیے بھی ضرورت ہے۔ مچھلی اس حوالے سے بہترین ہے جو اومیگاتھری فیٹی ایسڈز اور وٹامن سے بھرپور ہونے کی وجہ سے بالوں کی صحت کو بہتر بناتی ہے۔ شہد شہد بھی ہلکے بالوں میں بہتری لاسکتا ہے، ایک تحقیق کے مطابق کھجلی

اور بالوں کے گرنے کی صورت میں 90 فیصد شہد اور 10 فیصد پانی کو ملا کر ایک محلول بنالیں، جسے چار ہفتوں تک ہر دوسرے روز اپنے بالوں پر لگانے سے بالوں کے گرنے کا مسئلہ کم ہوجاتا ہے۔ گریاں اور بیج ایک تحقیق کے مطابق اومیگا تھری اور اومیگا سکس فیٹی ایسڈز اور اینٹی آکسائیڈنٹس سے بھرپور گریاں اور بیج چھ ماہ کے اندر بالوں کے گرنے کا مسئلہ ختم کردیتے ہیں، جبکہ بالوں کی نشوونما میں بہتری اور گھنا پن واپس آتا ہے۔ اس حوالے سے اخروٹ انتہائی مفید ہے۔ پالک ایک تحقیق کے

مطابق بالوں کی محرومی کی شکار ہونے والی خواتین میں آئرن اور وٹامن ڈی ٹو کی کمی ہوتی ہے، اس حوالے سے پالک ایک اچھی غذا ہے۔ جو آئرن اور وٹامن سی سے بھرپور ہوتی ہے، جو اس مسئلے پر قابو پانے میں مددگار ثابت ہوتی ہے۔ لہسن لہسن آپ کے بالوں کے گرنے کے مسئلے کو ختم کرسکتا ہے جس کی وجہ اس میں شامل ایک جز الیسین کی بھرپور مقدار ہے، یہ سلفر کمپاؤنڈ پیاز میں

بھی پایا جاتا ہے اور ایک طبی تحقیق کے مطابق بالوں کے گرنے کی روک تھام کے لیے موثر ہے۔ لہسن کو کاٹ لیں اور اس کی پوتھیوں کو سر پر ملیں۔ آپ تیل میں بھی لہسن کو شامل کرکے مساج کے ذریعے یہ فائدہ حاصل کرسکتے ہیں۔ تیل یہ ہر کوئی جانتا ہے کہ ناریل کے تیل کا استعمال آپ کے بالوں کو ٹوٹنے سے بچاتا ہے اور انہیں لمبا اور گہرا رکھنے میں مدد دیتا ہے، لیکن کیا آپ جانتے ہیں ناریل کا تیل اور لیموں کا جوس ملا کر لگانے سے آپ اپنے بالوں کو لمبے عرصے تک سفید ہونے سے بھی روک سکتے ہیں۔ یہ مضمون عام معلومات کے لیے ہے۔ قارئین اس حوالے سے اپنے معالج سے بھی ضرور مشورہ لیں۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…