بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

چین کی کورونا ویکسین 86 فیصد مو ثر ثابت ہو گئی  

datetime 9  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ابوظہبی(آن لائن ) چین کی کورونا وائرس متحدہ عرب امارات میں کیے گئے تجرباتیآزمائش کے دوران 86 فیصد مو ثر پائی گئی جب کہ ویکسین کے مضر اثرات بھی سامنے نہیں آئے۔عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق متحدہ عرب امارات کے محکمہ صحت کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ

چین کی دوا ساز کمپنی سینو فارم کی ویکسین کے ٹرائل کے تیسرے مرحلے میں ملک بھر میں 125 ممالک سے تعلق رکھنے والے 31 ہزار رضاکاروں کو ویکسین لگائی گئی۔ویکسین لگوانے والوں میں متحدہ عرب امارات کے نائب صدر اور وزیراعظم محمد بن راشد المکتوم بھی شامل ہیں جب کہ وزیر صحت سمیت چند اعلیٰ حکام نے بھی ا?زمائشی طور پر ویکسین لگوائی تھیں۔متحدہ عرب امارات میں رواں برس ستمبر سے جاری ٹرائل میں سینو فارم کی ویکسین کو 86 فیصد تک مؤثر پایا گیا جب کہ ویکسین کا ’سیرو کنورڑن ریٹ‘ 99 فیصد رہا، یہ ویکسین 18 سے 60 سال کے عمر کے افراد کو لگائی گئی تھی۔خیال رہے کہ متحدہ عرب امارات میں کورونا وائرس کے مجموعی تعداد ایک لاکھ 78 ہزار 883 ہوگئی ہے جب کہ اس مہلک وائرس سے ہلاک ہونے والوں کی تعداد 596 ہے۔واضح رہے کہ کورونا ویکسین کا سب سے پہلا ٹیکہ برطانیہ کی 90 سالہ خاتون کو لگایا جا چکا ہے، برطانیہ پہلا ملک ہے جہاں کورونا کی ویکسینیشن کا آغاز ہوگیا ہے تاہم انہوں نے فائزر کی ویکسین کا انتخاب کیا ہے۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…