جمعرات‬‮ ، 26 دسمبر‬‮ 2024 

سمندری جانور کا زہررحمت بن گیا ۔۔۔۔ خطرناک ترین مرض کاعلاج دریافت

datetime 8  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) ذیابیطس کے مریض ہمیشہ کے لیے انسولین کے انجکشنز کے مرہون منت ہو کر رہ جاتے ہیں تاہم اب امریکی سائنسدانوں نے سمندری گھونگے کے زہر سے اس مرض کا علاج دریافت کرنے کی خوشخبری سنا دی ہے۔

یونیورسٹی آف اوٹاہ کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ ”سمندری گھونگے سے ایسی انسولین حاصل کی جا سکتی ہے جو شوگر کے مریضوں کے لیے موجودہ انسولین سے زیادہ تیز ہو گی اور اس سے اس مرض کا زیادہ بہتر علاج ممکن ہو سکے گا ۔“تحقیقاتی ٹیم کی سربراہ اسسٹنٹ پروفیسر ہیلینا صفوی ہیمامی کا کہنا تھا کہ ”سمندری گھونگوں میں 200 سے زائد کمپاؤنڈز پائے جاتے ہیں جن کے ذریعے یہ مختلف طریقوں سے مچھلیوں اور دیگر جانوروں کو اپنا شکار بناتے ہیں۔ان زہریلے کمپاؤنڈز میں سے ایک انسولین ہے۔ہم نے تین اقسام کے سمندری گھونگوں کے زہر کا تجزیہ کیا ہے اور حیران کن طور پر تینوں اقسام کے گھونگوں کے زہر میں ایک دوسرے سے قدرے مختلف قسم کی انسولین موجود ہے، لیکن ہم نے دیکھا کہ یہ تینوں طرح کی انسولین مروجہ انسولین سے زیادہ تیز تھی، کیونکہ اس میں انسانی انسولین میں پایاجانے والا ’بی چین‘ (B Chain) نامی جزو بہت کم ہوتا ہے۔اس کے برعکس اس میں ’اے چین‘ (A Chain) نامی جزو زیادہ پایا جاتا ہے جو زیادہ دیر تک بلڈشوگر کا لیول مستحکم رکھ سکتا ہے۔

موضوعات:



کالم



کرسمس


رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…