اتوار‬‮ ، 16 مارچ‬‮ 2025 

موٹی خواتین کے حوالے سے 10 عرب ممالک سب سے آگے

datetime 6  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(یواین پی)عرب ممالک جہاں موٹاپے کا شکار خواتین سب سے زیادہ ہیں، ان میں کویت پہلے نمبر پر ہے جہاں ایسی خواتین کا تناسب 77فیصد ہے۔ ان ممالک میں قطر دوسرے نمبر پر ہے جہاں موٹاپے کی شکار خواتین کی شرح 75 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے۔ غیرملکی خبررساں ادارے نے عالمی بینک کی

ایک رپورٹ شائع کی ہے جس میں موٹاپے کے صحت اور معیشت پر منفی اثرات اجاگر کیے ہیں۔رپورٹ کے مطابق موٹی خواتین کے حوالے سے 10 عرب ممالک سب سے آگے ہیں۔اس فہرست میں میں عراق دسویں نمبر پر ہے جہاں موٹاپے کا شکار خواتین کا تناسب 70 فیصد ہے۔ بحرین نویں نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین کی شرح 70.5فیصد ہے۔ لبنان 8 ویں نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کی شکار خواتین کا تناسب 71.1فیصد ہے۔اسی طرح مصر موٹاپے کا شکار خواتین کی تعداد 71.3، غزہ پٹی اور غرب اردن(فلسطین)میں 71.5، جبکہ لیبیا میں 72فیصد ہے۔اس فہرست میں سعودی عرب چوتھے نمبر پر ہے جہاں مٹاپے کا شکار خواتین 73.7فیصد ہیں۔ اردن تیسرے نمبر پر ہے جہاں 74.2فیصد خواتین مٹاپے کا شکار ہیں۔ رپورٹ میں توقع ظاہر کی گئی ہے کہ آئندہ 15برس کے دوران ترقی پذیر ممالک میں مٹاپے سے نمٹنے کی مجموعی لاگت سات ٹریلین ڈالر سے تجاوز کر جائے گی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اچھی زندگی


’’چلیں آپ بیڈ پر لیٹ جائیں‘ انجیکشن کا وقت ہو…

سنبھلنے کے علاوہ

’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…