بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستانیوں کیلئے کرونا وائرس کی ویکسین کے حوالے سے اچھی خبر آگئی 

datetime 4  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کی جانب سے کورونا ویکسین کی دستیابی کے لیے تمام لوازمات مکمل کر لیے گئے۔ ترجمان کے مطابق وزارت صحت کوویکس سہولت کے تحت گاوی کو دیگر ممالک کی طرح ویکسین کی دستیابی کے لیے درخواست جمع کروائے گی۔ ترجمان نے کہاکہ ویکسین کی دستیابی کے لیے گاوی کی جانب سے 17 نومبر کو درخواستیں لینے کا آغاز کیا گیا۔

ترجمان وزارت صحت کے مطابق شہریوں کی قوتِ مدافعت مزید بہتر بنانے کے لیے قائم سپیشل ورکنگ گروپ کی سفارشات کی بھی منظوری دے دی گئی،سفارشات کی منظوری ڈاکٹر فیصل سلطان کی زیر صدارت نیشنل انٹگرینسی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس میں دی گئی۔ معاون خصوصی ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت کی جانب سے ہر ممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔ ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہاکہ محفوظ اور موثر ویکسین کی جلد از جلد دستیابی کے حوالے سے حکومت کی کاوشیں جاری ہیں۔ انہوںنے کہاکہ کورونا کے خلاف جنگ میں فرنٹ لائن پر لڑنے ہیلتھ کئیر ورکرز کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ اجلاس میں ڈی جی ہیلتھ، کورآرڈینٹر انسداد پولیو مہم ڈاکٹر رانا صفدر نے خصوصی شرکت کی جبکہ اجلاس میں عالمی ادارہ صحت, یونیسیف, گاوی اور دیگر فریقین بھی شریک ہوئے۔اجلاس میں مْلک میں جاری کورونا وائرس کی دوسری لہر سے نمٹنے کیلئے حکومتی لائحہ عمل پر بھی بریفنگ دی گئی ۔شرکاء کی جانب سے حکومت پاکستان کی کورونا وائرس کے خلاف کامیاب حکمت عملی کو سراہا گیا۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…