پیر‬‮ ، 06 جنوری‬‮ 2025 

چین میں کورونا کا کیس رپورٹ ہونے سے پہلے وائرس دنیا کے کتنے ممالک میں پھیل چکا تھا؟تہلکہ خیز انکشافات

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آن لائن)نئے کورونا وائرس کی وبا گزشتہ سال نومبر چین کے شہر ووہان سے پھیلنا شروع ہوئی تھی اور پھر دنیا بھر میں پھیل گئی مگر حالیہ مہینوں میں ایسی تحقیقی رپورٹس سامنے آئی ہیں جن سے عندیہ ملتا ہے کہ یہ وائرس دیگر ممالک میں چین میں وبا کی شکل اختیار کرنے سے قبل پھیل رہا تھا کچھ عرصے پہلے اٹلی کی ایک تحقیق میں دعوی کیا گیا تھا کہ وہاں کم از کم ستمبر 2019 میں ہی

کورونا وائرس پہنچ چکا تھا.اب امریکا میں ایک تحقیق سامنے آئی ہے جس سے عندیہ ملتا ہے کہ وہاں بھی یہ وائرس توقعات سے قبل گردش کررہا تھا امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کے سائنسدانوں نے ایک تحقیق میں بتایا کہ 13 دسمبر 2019 میں لیے گئے خون کے نمونوں میں کووڈ 19 وائرس کی اینٹی باڈیز کے شواہد دریافت ہوئے ہیں یہ نمونے 31 دسمبر سے 4 ہفتے قبل لیے گئے تھے اگر آپ کو یاد نہ ہو تو جان لیں کہ 31 دسمبر وہ تاریخ ہے جب چین کے شہر ووہان میں کورونا وبا کے پھیلنے کی باضابطہ تصدیق کی گئی تھی.نئی تحقیق کے نتائج اس لیے بھی چونکانے والے ہیں کیونکہ امریکا میں کورونا کا پہلا مصدقہ کیس 19 جنوری کو سامنے آیا تھا کسی وائرس کے لیے مخصوص اینٹی باڈیز انسانی مدافعتی نظام میں اس وقت بنتی ہیں جب جسم کو اس وائرس کے حملے کا سامنا ہوا ہو طبی جریدے جرنل کلینیکل انفیکشیز ڈیزیز میں شائع تحقیق میں بتایا گیا کہ نمونوں میں اینٹی باڈیز کی موجودگی سے عندیہ ملتا ہے کہ امریکا کے مغربی حصوں میں کووڈ 19 کی بیماری توقعات سے پہلے پہنچ چکی تھی.گزشتہ مہینے اٹلی کے نیشنل سینٹر انسٹیٹوٹ (آئی این ٹی) کی تحقیق میں بتایا گیا کہ اٹلی میں یہ نیا کورونا وائرس ستمبر 2019 سے گردش کررہا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے کہ اس یورپی ملک میں کووڈ 19 توقعات سے پہلے پہنچ چکا تھا بی جریدے

ٹیوموری جرنل میں شائع تحقیق میں دریاافت کیا گیا کہ ستمبر 2019 سے مارچ 2020 کے دوران پھیپھڑوں کے کینسر کے حوالے سے ہونے والے ایک ٹرائل میں شامل 959 صحت مند رضاکاروں میں 11.6 فیصد افراد میں فروری سے قبل کورونا وائرس اینٹی باڈیز بن چکی تھیں.دوسری جانب فرانس میں ہونے والی ایک تحقیق میں بھی 27 دسمبر کو ہسپتال میں زیرعلاج ایک مریض کے نمونے کی

جانچ پڑتال میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی تھی اس تحقیق کے نتائج رواں سال جون میں جریدے انٹرنیشنل جرنل آف اینٹی مائیکروبیل ایجنٹس میں شائع ہوئے تھے واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کی وبا کا الزام چین پر عائد کیا جاتا ہے جبکہ چین کی جانب سے ہمیشہ اس کی تردید کی جاتی ہے.سی ڈی سی کی تحقیق اس وقت سامنے آئی ہے جب عالمی ادارہ صحت اور

طبی جریدے دی لانسیٹ میڈیکل جرنل کی الگ الگ 2 بین الاقوامی تحقیقی ٹیموں کی جانب سے اس وبا کے ماخذ کو تلاش کرنے پر کام کیا جارہا ہے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر مائیک ریان کے مطابق اس تلاش کے لیے اس جانور کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے، جس سے چھلانگ لگا کر وہ انسانوں تک پہنچا عالمی ادارہ صحت کے مطاب اس کی ٹیم ووہان سے اپنی تحقیقات کا آغاز کرے گی

اور اس کا مقصد یہ تعین کرنا ہے کہ کس طرح یہ نیا کورونا وائرس جانوروں سے چھلانگ لگا کر انسانوں تک پہنچا.دوسری جانب لانسیٹ کی ٹیم جانوروں کی شناخت کے ساتھ ساتھ کورونا وائرس کے ابتدائی پھیلاو پر بھی توجہ مرکوز کیے ہوئے ہے سی ڈی سی کی اس تحقیق کے دوران ماہرین نے 7 ہزار 389 خون کے نمونوں کی جانچ پڑتال کی جو 12 دسمبر 2019 سے 17 جنوری 2020 کے

دوران اکٹھے کیے گئے انہوں نے 196 نمونوں میں کووڈ اینٹی باڈیز کو دریافت کیا جن میں سے 39 نمونے 13 سے 16 دسمبر 2019 کے دوران اکٹھے کیے گئے تھے جبکہ باقی نمونے 20 دسمبر 2019 سے 17 جنوری 2020 کے عرصے کے تھے.محققین نے مزید ٹیسٹوں کے ذریعے تصدیق کی کہ اینٹی باڈیز کے یہ نمونے دیگر کورونا وائرسز کے نہیں جو عام نزلہ زکام کا باعث بنتے ہیں

مجموعی گور پر 93 فیصد میں کووڈ 19 کے لیے مخصوص اینٹی باڈیز کو دریافت کیا گیا تحقیق میں بتایا گیا کہ نتائج سے عندیہ ملتا ہے کہ کورونا وائرس امریکا میں 19 جنوری 2020 سے قبل موجود تھا. تاہم یہ تعین کرنا مشکل ہے کہ یہ بیماری اس وقت سفر کرکے واپس آنے والوں میں تھی یا برادری کی سطح پر پھیل رہی تھی اس سے پہلے مارچ میں ساتھ چائنا مارننگ پوسٹ نے ایک رپورٹ میں بتایا تھا کہ نوول کورونا وائرس کا ممکنہ پہلا مریض چین میں 17 نومبر کو سامنے آیا تھا۔

موضوعات:



کالم



آہ غرناطہ


غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…