ہفتہ‬‮ ، 15 مارچ‬‮ 2025 

اگر آپ بھی ذیابیطس کا شکار ہیں تو روزانہ مٹھی بھر اس چیز کا استعمال عادت بنالیں

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکا(مانیٹرنگ ڈیسک)روزانہ مٹھی بھر گریاں جیسے بادام، اخروٹ اور پستہ کھانا ذیابیطس ٹائپ 2 کے شکار افراد میں خون کی شریانوں سے جڑے امراض کا خطرہ کم کرسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ہارورڈ ٹی ایچ چن اسکول آف پبلک ہیلتھ کی تحقیق میں بتایا گیا کہ گریاں ان سچورٹیڈ فیٹی ایسڈ، فائبر، وٹامن ای اور فولیٹ کے ساتھ کیلشیئم،

پوٹاشیم اور میگنیشم سے بھرپور ہوتے ہیں۔ جو خون کی شریانوں سے جڑے امراض جیسے کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج وغیرہ سے بچاؤ میں مدد دیتے ہیں۔خیال رہے کہ ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار افراد میں کولیسٹرول، امراض قلب اور فالج کا خطرہ کافی زیادہ ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ اس سے پہلے بادام، پستہ اور اخروٹ جیسی گریوں کے استعمال سے ذیابیطس ٹائپ ٹو کے مریضوں کی دل کی صحت پر مرتب ہونے والے اثرات کا جائزہ نہیں لیا گیا تھا۔اس تحقیق کے دوران 16 ہزار سے زائد ذیابیطس ٹائپ ٹو کے شکار مردوں اور خواتین سے ان کی غذائی عادات کے بارے میں جانا گیا۔محققین کا کہنا تھا کہ ذیابیطس کے مریضوں میں ہارٹ اٹیک، فالج اور دیگر شریانوں سے جڑے امراض اموات اور معذوری کا باعث بننے والی سب سے بڑی وجہ ہیں۔اس تحقیق کے نتائج سے معلوم ہوا کہ روزانہ مٹھی بھر گریاں کھانا ان مریضوں کی شریانوں کی صحت کو بہتر رکھنے میں مدد دیتی ہے اور سنگین امراض سے موت کا خطرہ کم ہوتا ہے۔محققین کا کہنا تھا کہ کسی بھی عمر میں گریوں کا غذا میں اضافہ صحت کے لیے فائدہ مند ثابت ہوسکتا ہے، چاہے آپ ذیابیطس کے شکار ہوں یا نہیں، اچھا طرز زندگی اچھی صحت کی ضمانت ہوتا ہے۔تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ اس عادت کے نتیجے میں امراض قلب کا خطرہ 15 فیصد جبکہ خون کی شریانوں سے جڑے امراض سے موت کا خطرہ 25 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے جرنل سرکولیشن میں شائع ہوئے۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



سنبھلنے کے علاوہ


’’میں خانہ کعبہ کے سامنے کھڑا تھا اور وہ مجھے…

ہم سیاحت کیسے بڑھا سکتے ہیں؟

میرے پاس چند دن قبل ازبکستان کے سفیر اپنے سٹاف…

تیسری عالمی جنگ تیار(دوسرا حصہ)

ولادی میر زیلنسکی کی بدتمیزی کی دوسری وجہ اس…

تیسری عالمی جنگ تیار

سرونٹ آف دی پیپل کا پہلا سیزن 2015ء میں یوکرائن…

آپ کی تھوڑی سی مہربانی

اسٹیوجابز کے نام سے آپ واقف ہیں ‘ دنیا میں جہاں…

وزیراعظم

میں نے زندگی میں اس سے مہنگا کپڑا نہیں دیکھا تھا‘…

نارمل ملک

حکیم بابر میرے پرانے دوست ہیں‘ میرے ایک بزرگ…

وہ بے چاری بھوک سے مر گئی

آپ اگر اسلام آباد لاہور موٹروے سے چکوال انٹرچینج…

ازبکستان (مجموعی طور پر)

ازبکستان کے لوگ معاشی لحاظ سے غریب ہیں‘ کرنسی…

بخارا کا آدھا چاند

رات بارہ بجے بخارا کے آسمان پر آدھا چاند ٹنکا…

سمرقند

ازبکستان کے پاس اگر کچھ نہ ہوتا تو بھی اس کی شہرت‘…