جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

ڈاکٹرز نے 20 سالہ لڑکی کا آپریشن ادھورا چھوڑ دیا، لڑکی کی طبیعت تشویشناک قرار،آپریشن کے دوران آنیوالی رپورٹ پر ڈاکٹرز کا افسوسناک ردعمل

datetime 2  دسمبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)ڈاؤ اسپتال اوجھا کیمپس میں زیر علاج مریضہ کی دوران آپریشن کورونا رپورٹ مثبت آنے پر ڈاکٹرز نے آپریشن ادھورا روک دیا، شہری نے ویڈیو بنا کر وائرل کرتے ہوئے حکام سے نوٹس کی درخواست کردی۔ذرائع کے مطابق ڈاؤ اسپتال اوجھا کمپلیکس کے چیسٹ ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج مریضہ 20 سالہ مدیحہ کا کورونا وائرس کا ٹیسٹ مثبت آنے پر آپریشن ادھورا

روک دیا گیا اور واپس وارڈ میں منتقل کردیا گیا جس پر شہری نے ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر وائرل کردی، ویڈیو میں مریضہ اور اس کے اہل خانہ موجود ہیں۔شہری کا ویڈیو بناتے ہوئے کہاکہ ڈاؤ میڈیکل کیمپس کے چیسٹ ڈیزیز ڈپارٹمنٹ میں زیر علاج 20 سالہ مدیحہ کا آپریشن ادھورا چھوڑا دیا گیا، مریضہ کو 23 نومبر کو اسپتال میں داخل کیا گیا، 26 نومبر کی آپریشن کی تاریخ دی گئی، 24 نومبر کو کووڈ ٹیسٹ ہوا جبکہ کورونا کی کوئی علامات مریضہ میں نہیں تھیں، فیملی میں بھی کسی کو کووڈ نہیں تھا، 26 نومبر کو آپریشن کے لیے او ٹی میں لے کر گئے جہاں اینیستھیسیا دیا گیا اور آپریشن شروع کردیا گیا تھا اور کٹ بھی لگا دیا گیا تھا۔شہری کے مطابق دوران آپریشن کووڈ رپورٹ آئی جس میں کورونا مثبت آیا، رپورٹ مثبت آنے کے بعد سرجن نے آپریشن ادھورا روک کر واپس ٹانکے لگا دیئے، وزیر اعلی سندھ، گورنر سندھ اور وزیر صحت سندھ اس معاملے کا نوٹس لیں، اس بچی کی جان بچائی جائے بچی کی طبیعت تشویشناک ہے۔دوسری جانب اسپتال انتظامیہ کا موقف بھی سامنے آیا ہے۔ اوجھا انسٹی ٹیوٹ آف چیسٹ ڈیزیز کے سرجن ڈاکٹر نیاز حسین نے آڈیو بیان میں کہاکہ مریضہ کو آپریشن سے قبل کووڈ علامات نہیں تھیں، ہمارے یہاں تمام مریضوں کے روٹین کووڈ ٹیسٹ ہوتے ہیں، جب مریضہ آپریشن تھیٹر میں لائی گئی کووڈ رپورٹ نہیں آئی تھی، جیسے ہی آپریشن کے لیے جلد میں کٹ لگایا اسی دوران

رپورٹ موصول ہوئی، کووڈ مثبت آنے پر آپریشن ملتوی کردیا گیا۔انہوں نے کہا کہ مدیحہ کے پھیپھڑوں کا آپریشن ہونا تھا چونکہ کووڈ کے اثرات پھیپڑوں پر ہوتے ہیں اس لیے آپریشن کرنا خطرناک تھا، یہ آپریشن جان لیوا ثابت ہوسکتا تھا اس لیے کھال میں لگائے گئے کٹ کو فوری بند کردیا گیا، مریضہ کے

مرض کی نوعیت ایسی ہے جس کا بعد میں بھی آپریشن کیا جاسکتا ہے، چار سے چھ ہفتے بعد مریضہ کا دوبارہ معائنہ کرکے آپریشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے اہل خانہ کو آگاہ کردیا ہے، مریضہ کی حالت بالکل ٹھیک ہے اور مریضہ بغیر آکسیجن کے نارمل وارڈ میں زیر علاج ہے۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…