کراچی(این این آئی)عالمی ادارہ صحت نے خطرے کی گھنٹی بجاتے ہوئے بتایا ہے کہ پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے۔عالمی ادارہ صحت کے مطابق پاکستان میں ایڈز کے مریضوں کی تعداد 75 فیصد بڑھ گئی ہے۔ دستیاب اعداد و شمار کے مطابق ملک میں اس وقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 90 ہزار ہے۔عالمی ادارہ صحت کی رپورٹ کے تحت
گزشتہ سال پاکستان میں ایڈز کے 25 ہزار کیسز رجسٹرڈ ہوئے تھے۔عالمی ادارہ صحت نے کہا ہے کہ عالمی وبا قرار دیئے جانے والے کورونا وائرس کی وجہ سے ایڈز کے مریضوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔عالمی ادارہ صحت نے زور دیا ہے کہ ایڈز کے مریضوں کو سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔عالمی ادارہ صحت نے یہ بات بھی تسلیم کی ہے کہ ایڈز کے مریضوں کو دیگر ممالک میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔