جمعرات‬‮ ، 09 جنوری‬‮ 2025 

روزمرہ استعمال کی اشیاء میں شامل وہ 5 خطرناک ترین کیمیکلز جن سے آپ کو بچ کر رہنا چاہیے

datetime 30  ‬‮نومبر‬‮  2020
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(نیوزڈیسک)ہم دن بھر میں مختلف طرح کے برتن استعمال کرتے ہیں اور کچھ میں ایسا خطرناک کیمیکلز ملے ہوتے ہیں جو ہمارے جسم کے لئے انتہائی مضر ہیں۔آئیے آپ کو چند ایسے کیمیکلز کے بارے میں بتاتے ہیں۔ پلاسٹک کے برتن اگر ہمارے جسم میں Bisphenol۔A (BPA)کی مقدار شامل ہوتی رہے تو اس سے کئی خطرناک طرح کی بیماریاں جنم لیتی ہیں

جن میں کینسر،اچاکن دل کا دورہ اور جگر کے امراض شامل ہیں۔ اگر BPAکی مقدار زیادہ ہوجائے تو یہ مسائل جنم لیتے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ پیک کھانا یا مشروب خریدنے سے قبل اس بات کو یقینی بنا لیں کہ انہیں BPAفری بوتلوں اور ڈبوں میں پیک کیا گیا ہے۔اسی طرح تھرمل پیپر پر نکالی گئی رسیدوں کو ہرگز ہاتھ مت لگائیں۔ کریموں اور خوشبویات کا استعمال کئی لوشنز،کریمز اور خوشبوئیں ایسی ہوتی ہیں جن میں Phthalatesکے اجزاء شامل ہوتے ہیں جو کہ بہت ہی زیادہ خطرناک ہوتے ہیں۔بالخصوص مردوں میں یہ بانجھ پن پیدا کرتے ہیں۔اس کے علاوہ ان کے استعمال سے موٹاپا،ذیابیطس اور خون کی شریانیں بند ہوسکتی ہیں۔حال ہی میں انکشاف ہوا ہے کہ بچوں میں دل کے امراض Phthalatesکی وجہ سے پیدا ہورہے ہیں۔آپ کو چاہیے کہ ایسی چیزوں کا استعمال کریں جن میں یہ کیمیکل شامل نہ ہو۔اسلام طریقہ علاج حجامہ کے حیرت انگیز طبی فوائد جدیدسائنس بھی مان گئی نان سٹک برتن اگر آپ نان سٹک برتن لے رہے ہیں تو دھیان سے دیکھیں کہ کہیں اس میں Perfluorinated chemicals (PFCs)شامل تو نہیں کیونکہ اس کیمیکل کی وجہ سے تھائی رائیڈ گلینڈ کے فنکشن میں خرابی ہوجاتی ہے۔اس کے علاوہ یہ کیمیکل سپرم کی کوالٹی،گردوں اور دل پر بری طرح سے اثر انداز ہوتا ہے۔ضال ہی میں کی گئی ڈنمارک میں بچوں پر کی

تحقیق میں یہ بات سامنے آئی کہ جن بچوں کے خون میں PFCsکی مقدار زیادہ تھی انہیں دل،ذیابیطس اور انسولین کی مسائل کا سامنا تھا۔ نیا فرنیچراور کپڑے نئے کپڑوں، کارپٹ،میٹرس اور فرنیچر سے ایک عجیب قسم کی خوشبو آتی ہے جو مختلف طرح کے کیمیکل کی وجہ سے آتی ہے جس میں ایک کیمیکل Polybrominated Diphenyl Ethers (PBDEs)بھی ہے۔اس کی وجہ سے ہمارے تھائی رائیڈ ہارمونز میں

خرابی پیدا ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے IQلیول کم ہوسکتا ہے۔آپ کو چاہیے کہ گھر کی صفائی کے لئے ویکیوم کلینر کا استعمال کریں کہ اس طرح جلد اس کیمیکل سے نجات مل جائے گی۔ ڈرائے کلیننگ کپڑوں کو ڈرائی کلین کرنے کے لئے ایک خاص کیمیکل Perchlorateکا استعمال کیا جاتا ہے جس کی وجہ سے کپڑے صاف ہونے کے علاوہ سکڑتے نہیں اور انہیں دوبارہ بھی استعمال کیا جاسکتا ہے

لیکن اس کی بو کی وجہ سے تھکاوٹ،سردرد اور قے کی شکایت ہوسکتی ہے۔آپ کو چاہیے کہ جب بھی ڈرائے کلین ہوئے کپڑے لے کر آئیں تو سب سے پہلے اس کے اوپر سے پلاسٹک بیگ اتار دیں تا کہ اسے ہوا لگے۔ایسے کپڑوں کو کم از کم ایک دن بعد پہننا چاہیے تا کہ کیمیکل اڑ چکا ہو۔



کالم



آپ افغانوں کو خرید نہیں سکتے


پاکستان نے یوسف رضا گیلانی اور جنرل اشفاق پرویز…

صفحہ نمبر 328

باب وڈورڈ دنیا کا مشہور رپورٹر اور مصنف ہے‘ باب…

آہ غرناطہ

غرناطہ انتہائی مصروف سیاحتی شہر ہے‘صرف الحمراء…

غرناطہ میں کرسمس

ہماری 24دسمبر کی صبح سپین کے شہر مالگا کے لیے فلائیٹ…

پیرس کی کرسمس

دنیا کے 21 شہروں میں کرسمس کی تقریبات شان دار طریقے…

صدقہ

وہ 75 سال کے ’’ بابے ‘‘ تھے‘ ان کے 80 فیصد دانت…

کرسمس

رومن دور میں 25 دسمبر کو سورج کے دن (سن ڈے) کے طور…

طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے

وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…