اگر آپ موٹے ہونا شروع ہو گئے ہیں تو یہ کس چیز کا اشارہ ہے ؟ ماہرین کا خوفناک انتباہ جاری

28  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)اگر تو آپ کی کمر پھیل رہی ہے یا آسان الفاظ میں توند نکل رہی ہو تو اس کے نتیجے میں جگر کے امراض کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔ یہ انتباہ اٹلی میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا۔ میلان یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق کمر اور ہیٹ کے

ارگرد چربی کا اکھٹا ہونا موٹاپے کے مقابلے میں سنگین طبی پیچیدگیوں کا باعث بن سکتا ہے کیونکہ اس کے نتیجے میں جگر کے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ تحقیق کے مطابق خواتین کی کمر 35 انچ اور مردوں کی 40 انچ سے زیادہ ہو ان میں نان الکحلک فیٹی لیور امراض کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔ ایک صحت مند جگر میں چربی نہ ہونے کے برابر ہوتی ہے مگر فیٹی لیور امراض میں جگر کے خلیات پر چربی کی تہہ چڑھ جاتی ہے اور ایسا اکثر موٹاپے کے شکار افراد کے اندر دیکھنے میں آتا ہے۔ جگر کے امراض کے نتیجے میں اس کے افعال کی اہلیت پر سنگین اثرات مرتب ہوتے ہیں جبکہ دیگر مسائل جیسے ذیابیطس، ہارٹ اٹیک اور فالج وغیرہ کا خطرات بھی بڑھ جاتے ہیں۔ محققین کے مطابق یہ پہلی تحقیق ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ کمر کے گرد چربی جمع ہونا جگر کے امراض کا باعث بن سکتا ہے بلکہ یہ موٹاپے کے مقابلے میں زیادہ خطرناک ثابت ہوتا ہے :-



کالم



رِٹ آف دی سٹیٹ


ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…