اسلام آباد کے سب سے بڑے ہسپتال کے ملازمین بڑی تعداد میں کورونا کی لپیٹ میں آ گئے،ہائی الرٹ جاری

27  ‬‮نومبر‬‮  2020

اسلام آباد(آن لائن) وفاقی دارالحکومت کے سب سے بڑے ہسپتال پمز کے سرکاری ملازمین کرونا کی لپیٹ میں آ گئے ہیں، فرنٹ لائن پر لڑنے والے ڈاکٹرز ، نرسز و پیرا میڈیکل سٹاف کے 200 سے زائد سٹاف میں کرونا پازیٹو آ گیا ہے ۔ ہسپتال کو ہائی الرٹ کر دیا

گیا ہے ۔ مریضوں کو انتہائی ایمرجنسی میں ہسپتال آنے کی استدعا کر دی گئی ہے ۔ جمعہ کو پمز ہسپتال کے سرکاری سٹاف کرونا کی دوسری لہر کی مکمل لپیٹ میں آ گئے ہیں ۔ 200 ملازمین کرونا پازیٹو ہونے کے باعث قرنطینہ ہو گئے ہیں جبکہ مختلف وارڈز اور دفاتر میں حفاظتی سپرے جاری ہیں اس حوالے سے پمز کے ترجمان ڈاکٹر وسیم خواجہ نے بتایا کہ پمز میں کرونا مریضوں کی فرنٹ لائن پر علاج معالجے کی بدولت اس وقت 200 سے زائد ملازمین خود کرونا کا شکار ہو گئے ہیں جس کی وجہ سے سٹاف کی شدید کمی کا بھی سامنا ہے لیکن اس کے باوجود ڈاکٹرز ، نرسز ، پیرا میڈیکل ستاف ہمہ وقت مریضوں کے علاج معالجے کی خدمات سٹاف کمی کے باوجود 24 گھنٹے سرانجام دے رہے ہیں ۔ انہوں نے عام لوگوں سے انتہائی ضرورت اور ایمرجنسی میں ہسپتال آنے کی التجا کرتے ہوئے بتایا کہ اس وقت کرونا کی دوسری لہر بڑی تیزی سے وفاق میں پھیل رہی ہے تمام مریض اور لواحقین ماسک کا استعمال لازمی کریں اور تمام احتیاطی تدابیر اپنائے تب جا کر ہسپتال آئے ۔

موضوعات:



کالم



سرمایہ منتوں سے نہیں آتا


آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…

اصفہان میں ایک دن

اصفہان کاشان سے دو گھنٹے کی ڈرائیور پر واقع ہے‘…

کاشان کے گلابوں میں

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر ہے‘ یہ سارا…

شاہ ایران کے محلات

ہم نے امام خمینی کے تین مرلے کے گھر کے بعد شاہ…

امام خمینی کے گھر میں

تہران کے مال آف ایران نے مجھے واقعی متاثر کیا…

تہران میں تین دن

تہران مشہد سے 900کلو میٹر کے فاصلے پر ہے لہٰذا…